سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بل اورملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اور  سائنسی و صنعتی تحقیق کونسل، بھارت نے  صحت سے متعلق تحقیق کے فروغ کے لئے مفاہمت نامہ پر دستخط کیا


اس تحقیق کے دوران نئی روک تھام، طریقہ علاج اور طور طریقے ایجاد کرنے اور ان کی جانچ پر فوکس کیا جائے گا جو ہندوستان اور دیگر ترقی پذیرممالک کو درپیش  طبی مسائل کو حل کرسکتے ہیں

یہ مفاہمت نامہ آنے والے دنوں میں  تحقیق و ترقی کو تیز کرنے اور اختراعات کو نافذ کرنے میں مدد کرے گاجو نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ دنیا کے لئے بھی اہم ہیں:ڈاکٹرشیکھرسی منڈے، ڈی جی۔ سی ایس آئی آر

Posted On: 19 FEB 2021 5:41PM by PIB Delhi

بل اور ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اور سائنسی و صنعتی تحقیق کونسل(سی ایس آئی آر)، بھارت نے ہندوستان میں  صحت سے متعلق تحقیق کو تعاون فراہم کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن اور سی ایس آئی آر سائنسی اور ٹکنالوجیکل اشتراک شروع کرنے کے لئے مواقع کی نشاندہی کے لئے  مل کرکام کریں گے۔  اس میں نئی روک تھام،  طریقہ علاج اور طور طریقے ایجاد کرنے اوران کی جانچ پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ہندوستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں بڑے طبی مسائل کو حل کرنے میں  مدد کرسکتے ہیں۔

مفاہمت نامہ کے تحت  جن شعبوں میں تحقیق کے لئے شراکت داری ہونی ہے اس میں موروثی امراض شامل ہیں جو چھوٹے بچوں  اورنومولود بچوں کی اموات پر اثر ڈالتے ہیں؛متعدی امراض اور ماحولیاتی نگرانی کےلئے  نئی تشخیص اور ا ٓلات ؛دوا، ٹیکے، بایولوجکس اور معالجاتی مینوفیکچرنگ کے لئے سستے طریقے ایجاد کرنا؛ مائکروبایوکی جانب مائل غذا؛ سائنس اور ٹکنالوجیکل آلات کاسماجی و اقتصادی اثر اور صحت و ترقی کے دیگر شعبے۔

بل اور ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے اس مفاہمت نامہ پر  ہری مینن، ڈائریکٹر انڈیا کنٹری آفس نے دستخط کیا جبکہ سی ایس آئی آر کی طرف سے ڈاکٹر جی این دیانند، صدر، ٹکنالوجی مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ-انڈسٹری انٹرفیس نے دستخط کیا۔

اشتراک کی اہمیت  بتاتے ہوئے ہری مینن نے کہا،’’اس مفاہمت نامہ کے تحت  ہم ہندوستان کی صحت اور ترقی سے متعلق ترجیحات سے وابستہ کئی اہم تھیم پر سی ایس آئی آر کے ساتھ شراکت داری کے منتظر ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ سی ایس آئی آر کی اختراعی صلاحیت کا وسیع نیٹ ورک اور ہماری پارٹنرشپ کا عہد ہندوستان اور پوری دنیا کو درپیش عوامی صحت کی چنوتیوں کے لئے اختراعی آلات اور حل تیار کرے گا۔ ‘‘

اس مفاہمت نامہ پر دستخط کے موقع پر سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے کہا، ’’ صحت اور ترقی سے متعلق وسیع سرگرمیوں کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے کایہ موقع آنےوالے دنوں میں  تحقیق و ترقی اور اختراعی نفاذ میں تیزی پیدا کرے گا جو کہ نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔‘‘

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) ہندوستان کی سائنس و تکنالوجی کی ایک سرکردہ تنظیم ہے جس میں 37 تحقیقی تجربہ گاہیں شامل ہیں جن کا فوکس متعدد سائنسی و صنعتی تحقیق کے شعبوں پر ہے۔ سی ایس آئی آر کی تحقیق ایرواسپیس،اوشنوگرافی،جیوفیزکس،کیمیکلس، ڈرگس، جینومکس، بایوٹکنالوجی اور نینو ٹکنالوجی سے لے کر کان کنی، ایرونوٹکس، آلات سازی، ماحولیاتی انجینئرنگ  اور انفارمیشن ٹکنالوجی جیسے متعدد شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کےعلاوہ یہ ادارہ ماحولیات، صحت ، پینے کاپانی، غذا، مکان، توانائی اور زرعی شعبے میں بھی  ٹکنالوجی سےمتعلق اہم تعاون فراہم کرتا ہے۔

 

image001SDG4.jpgimage002Z0VX.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ج ق-ف ر)

U-1816

 



(Release ID: 1699876) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi