خلا ء کا محکمہ
26 کمپنیوں / اسٹارٹ اپس نے اپنی خلائی سرگرمی کے لئے تکنیکی رہنمائی اور سہولت کے اشتراک کے لئے اسرو سے رابطہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
10 FEB 2021 4:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 10 فروری شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 26 کمپنیوں / اسٹارٹ اپ نے اپنی خلائی سرگرمی کے لیے تکنیکی رہنمائی اور سہولت کے اشتراک کے لئے اسرو سے رابطہ کیا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے نیوک (نیوی گیشن ود کونسٹلیشن) تیار کیا ہے اور اس کوآپریشنل کیا ہے۔ یہ ہندوستانی خطے اور ہندوستان کے لگ بھگ 1500 کلو میٹر تک کے خطے کے صارفین کو پی این ٹی (پوزیشن، نیوی گیشن اور ٹائم) خدمات مہیا کرانے والا ایک آزاد انڈین سیٹلائٹ پر مبنی نیوی گیشن سسٹم ہے ۔
اس معاملے پر کہ آیا ہندوستانی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے یا مینوفیکچررز نے اس گھریلو ساختہ جی پی ایس سسٹم کا استعمال شروع کیا ہے ، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ بڑے موبائل چپ سیٹ مینوفیکچررز (کوالکم ، میڈی ٹیک) نے نیوک والے موبائل پروسیسر جاری کیے ہیں۔ ان پروسیسروں کا استعمال کرتے ہوئے ، ہندوستانی مارکیٹ میں نیوک کی اہلیت کے حامل موبائل ہینڈسیٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ نیز حکومت ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بین الاقوامی ٹیلی مواصلات کی وضاحت کے حصے کے طور پر نیوک کو شامل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-1801
(Release ID: 1699846)
Visitor Counter : 152