قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سکریٹری جناب انوپ کمار میندی رتّا نے کووڈ – 19 کے قانونی پہلوؤں پر دولت مشترکہ کے وزراء قانون کی اعلی سطحی میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کی
مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ سے بہت فروغ ملا : قانون سکریٹری ، ورچوئل میٹنگ کے دوران
Posted On:
18 FEB 2021 8:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 18 فروری کووڈ – 19 کے قانونی پہلوؤں پر دولت مشترکہ کے وزراء قانون کی اعلی سطحی میٹنگ میں مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب روی شنکر پرساد کی جانب سے قانون و انصاف کی وزارت کے قانونی امور کے محکمہ میں سکریٹری جناب انوپ کمار میندی رتانے ہندوستان کی نمائندگی کی۔ 18 فروری 2021 کو دولت مشترکہ سکریٹریٹ کے ذریعہ ورچوئل انداز میں سری لنکا کے وزیر قانون کی زیر صدارت اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس انعقاد نے وزراء قانون کو کووڈ – 19 عالمی وبا کے سبب در پیش اہم قانونی چیلنجوں کے حل کے بارے میں اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ میٹنگ سبھی کے لیے انصاف تک یکساں رسائی کو یقینی بنانے ، کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں قانون کی حکمرانی کے نفاذ اور ضروری ادویات تک مساوی رسائی کی راہ میں رکاوٹوں پر توجہ دی گئی۔
دولت مشترکہ ممالک کے وزراء قانون ، وفد کے رہنماؤں اور سینئر عہدیداروں کی اس اعلی سطحی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے جناب میندی رتّا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قدرقیادت میں ہندوستانی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور راحت رسانی پر روشنی ڈالی تاکہ انصاف تک سب کے لیے سستی اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران ڈیجیٹل کاری اور ٹکنالوجی جدت کو بہت فروغ ملا اور وہ عدالتی کاروائی کی اہم بنیاد بن گئی ہے ۔ ہندوستان کی عدالت عظمی کے ذریعہ 6 اپریل 2020 کو صادر کیے گئے اس حکم پر توجہ مبذول کرائی گئی جس کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی عدالتی سماعتوں کو قانونی منظوری اور جواز فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عدالتوں میں مقدمات خاص طور پر ان معاملوں کو بروقت نمٹانے کو بہت فروغ ملا جن میں عدالتوں اور عدالتی حکام کی فوری مداخلت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان میں صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 31 جنوری 2021 تک ضلعی عدالتوں اور اعلی عدالتوں نے 76.38 لاکھ مقدمات کی سماعت کی ہے اور سپریم کورٹ نے صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 31 جنوری 2021 تک تقریبا 52،353 مقدمات کی سماعت کی۔
قانون سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام چلا رہا ہے اور پڑوسی ملکوں کو ترجیحات دینے کی اپنی پالیسی کے تحت اپنے گھریلو ٹیکے کووی شیلڈ اور کو ویکسین کی تقسیم کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ہندوستان نے صحت کی دیکھ بھال پر اپنے اخراجات کو موجودہ سطح سے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس دولت مشترکہ فورم میں تبادلہ خیالات کو مستحکم کیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ ساتھ ہی ایک باہمی تعاون کا نقطہ نظر ہمیں قانونی پس منظر کو از سر نو قائم کرنے اور اسے فعال کرنے کا اہل بنائے گا۔
وزیر قانون و انصاف اور دولت مشترکہ کے ممالک کی نمائندگی کرنے والے وفد کے قائدین نے تبادلہ خیال کے بعد ایک بیان جاری کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-1778
(Release ID: 1699715)
Visitor Counter : 128