وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کا جہاز ‘ پرلے ’ یو اے ای کے ابو ظہبی پہنچا ، جہاں وہ نوڈیکس 21 اور آئیڈیکس 21 میں شرکت کرے گا

Posted On: 19 FEB 2021 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 20 فروری / بھارتی بحریہ کا جہاز    20 سے 25 فروری ، 2021 ء کے دوران  ہونےو الی   نو ڈیکس 21 ( بحریہ کی دفاعی نمائش ) اور آئیڈیکس 21 ( بین الاقوامی  دفاعی نمائش ) میں شرکت کے لئے  آج  19 فروری ، 2021 ء کو متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی  پہنچ گیا ہے ۔

          آئی این ایس پرلے  ، جو  ملک میں  تیار  کردہ  پربل کلاس میزائل   کا دوسرا  بحری جہاز ہے ، بھارتی بحریہ میں  18 دسمبر ، 2002 ء کو  شامل کیا گیا تھا ۔  56 میٹر طویل   بحری جہاز  ، جس میں   560 ٹی  لگے ہیں  اور  جس کی رفتار  35 ناٹ   تک ہو سکتی ہے  ، کئی موثر  ہتھیاروں اور سینسر  سے لیس ہے ۔ اِن میں 76.2  ایم ایم  کی میڈیم رینج توپ ، 30 ایم ایم کی قریب سے مار کرنے والی توپ اور  چیف لانچر   اور  طویل فاصلے تک   سطح سے سطح   پر مار  کرنے والے میزائل شامل ہیں ۔   یہ  جہاز  گوا کے شپ یارڈ  لمیٹیڈ   میں تعمیر  کیا گیا ہے  ، جس سے   بھارت کی  جہاز سازی کی صلاحیت   کا اظہار ہوتا ہے  اور   یہ     مختلف قسم کے جنگی  مشن کو  انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔  

          آئی این ایس پرلے   نوڈیکس 21 اور آئیڈیکس 21 میں    ایک  ممتاز  بین  الاقوامی بحریہ  کے طور پر شرکت کرے گا   ۔  خطے کی  دفاعی  نمائش  میں  شرکت کا مقصد  بھارت میں ملک میں  تیار کردہ بحری جہاز   کی قوت کو  اجاگر کرنا ہے  اور یہ  وزیر اعظم  کے   آتم نربھر بھارت کے ویژن کے خطوط پر ہے ۔   اس کے علاوہ ، نو ڈیکس 21 اور آئیڈیکس 21 میں  بھارتی بحریہ کے جہاز کی  شرکت سے بھارت اور   متحدہ عرب امارات کے درمیان  قریبی تعلقات   کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔

          جنوری ، 2017 ء میں بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں  ابو ظہبی کے ولی عہد  عزت مآب  شیخ محمد  بن زائد النہیان  کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان  جامع کلیدی ساجھیداری  کا آغاز ہونے کے بعد سے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان   دفاعی تعلقات  تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔  دونوں بحریاؤں کے درمیان  تعلقات میں اضافہ کرنے کی خاطر   مارچ ، 2018 ء میں بھارتی بحریہ اور   یو اے ای  کی بحریہ  کے درمیان  مشترکہ  مشقیں   گلف اسٹار – 1 منعقد کی گئی تھیں ۔   امید ہے کہ  اِن مشقوں کا دوسرا ایڈیشن  2021 ء میں منعقد ہوگا ۔   اس کے علاوہ ،  بھارتی بحریہ کے جہاز   سمندری تعاون کو فروغ دینے کی خاطر یو اے ای  کی بندر گاہوں پر    جاتے رہتے ہیں ۔   آئی این ایس  میسور کو ، جو  ملک میں تیار کردہ   گائیڈیڈ میزائل   جنگی جہاز ہے ،  خطے میں   تعینات کیا گیا ہے ، جو  19 فروری سے 22 فروری  تک یو اے ای کے ابو ظہبی کی   بندر گاہ پر   تعینات  رہے گا ۔

          بھارتی بحریہ کے جہازوں کی   متحدہ  عرب امارات  کے ابو ظہبی میں تعیناتی   بھارت اور یو اے ای کے درمیان   گہرے دوستانہ  تعلقات اور  کثیر جہتی تعاون    کو اجاگر  کرتے ہیں   ، جس سے  دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون  مزید مستحکم ہو گا ۔

Pic14T7S.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 20.02.2021  )

U. No. 1760



(Release ID: 1699652) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi