وزارت دفاع
کارروائی کے لئے تیار رہنے پر تبادلۂ خیال کے لئے بحریہ کے کمانڈروں کی ٹروپیکس- 21 کانفرنس کوچی میں
Posted On:
19 FEB 2021 7:42PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 فروری / بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے کوچی میں استفسار کے لئے ٹروپیکس – 21 ( تھیٹر کی سطح پر کارروائی کی تیاری کے متعلق مشق ) کی صدارت کی ۔ یہ مشق جنوری ، 2021 ء میں کی گئی تھی ، جس میں بھارتی بحریہ کی تینوں کمانوں نے پورٹ بلیئر میں شرکت کی تھی اور اِس کے علاوہ ، بھارتی فوج اور فضائیہ کے ساتھ ساتھ کوسٹ گارڈ نے بھی ، اِن مشقوں میں شرکت کی تھی ۔ ہر دو سال میں ہونے والی یہ مشقیں بھارتی بحریہ کی سب سے بڑی مشقیں ہیں ، جن کا مقصد پورے جنگی پیمانے پر تمام پہلوؤں کی مشق کرنا ہے ۔
یہ مشقیں بحر الکاہل کے وسیع رقبے پر کی گئی تھیں اور بحرِ ہند کے دائرے ( آئی او آر ) میں اِن مشقوں کو آبی حدود میں انجام دیا گیا تھا ۔ ان مشقوں کا مقصد کم اور ہلکے روایتی چیلنجوں سے لے کر اعلیٰ سطح کے روایتی خطروں سے نمٹنے میں بھارتی بحریہ کے آپریشن کے فلسفے کو پرکھنا تھا ۔ ان میں جنگی جہازوں ، طیاروں اور آبدوزوں سے میزائل اور ٹارپیڈو داغے جانے کی بھی مشقیں کی گئی تھیں ۔
تھیٹر سطح کی ، اِن مشقوں کی تمہید کے طور پر سی وِجل نامی ساحلی دفاعی مشقیں جنوری ، 2021 ء کے وسط میں کی گئیں ، جس میں حکومتِ ہند کی متعلقہ وزارتوں ، تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر ِ انتظام علاقوں کی حکومتو ں ، کوسٹ گارڈ ، پورٹ اتھارٹیوں ، جہاز رانی اور ماہی گیری کی برادریوں نے مشقوں میں شرکت کی ، جس کی قیادت بھارتی بحریہ نے کی تھی ۔ اِ ن مشقوں کے بعد ایمفیکس – 21 مشقیں کی گئیں ، جس میں بھارتی فوج ، فضائیہ نے بھارتی بحریہ کے ساتھ خلیجِ بنگال اور انڈمان کے سمندر میں مشقیں کیں ، جس کا مقصد بھارت کی علاقائی سالمیت اور جزیروں کے علاقوں کا تحفظ کرنے کی صلاحیت کو آزمانا تھا ۔ ایمفیکس – 21 میں کئی نئے اقدامات شامل کئے گئے ، جن میں تینوں افواج کے درمیان آپریشنل تال میل کو فروغ دینے کے لئے معیاری عملی ضابطے ، ایس او پی جاری کئے گئے ۔
پورے دن چلنے والی ٹروپیکس- 21 جائزے میں بحریہ کے سربراہ نے تمام آپریشنل کمانڈروں کے ساتھ گفتگو کی اور مختلف مشقوں کے دوران جنگی صلاحیت ، تعیناتی کے نظریے کے ساتھ ساتھ حقیقی آڈٹ اور اِن مشقوں سے حاصل ہونےو الے سبق کے بارے میں جانچ کی گئی ۔ اِن مشقوں سے حاصل ہونےو الے نتائج کو منصوبہ سازوں کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ درست تجزیہ کرکے جنگی صلاحیت کے لئے ضروری نظریات ، کارروائی کرنے کے لئے ضروری ساز و سامان کے علاوہ تربیت کی ضروریات کو درست طور پر پیش کر سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 20.02.2021 )
U. No. 1759
(Release ID: 1699648)
Visitor Counter : 204