ریلوے کی وزارت
پارسل کاروبار
Posted On:
10 FEB 2021 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍فروری: کسانوں اور کاروباریوں سمیت پارسل کے صارفین کو فائدہ فراہم کرنے کی خاطر بھارتی ریلوے نے کئی اقدامات کئے ہیں، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
1- مال برداری والے تمام ٹرمنلس کو پارسل کی نقل وحمل کے لئے کھولنا۔
2- پارسل سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے لئے زونل اور ڈیویژنل سطح پر مخصوص ٹیموں کی تشکیل۔
3- پارسل لے جانے کی گنجائش میں اضافہ کرنے کی خاطر 23 ویں کوچ کے طور پر ایل ایچ بی پارسل وین کو جوڑنے کی اجازت اور راجدھانی ؍ دورنتو ٹرینوں میں پارسل وین میں پارسل کی جگہ کرائے پر دینا اور 120 دن پہلے تک پارسل بک کرنے کی اجازت دینا۔
4- پارسل کی نقل وحمل کے لئے ترغیبات فراہم کرنے کی خاطر پارسل کے رقبے کے لئے سکیورٹی کی رقم کو 10 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کرنا، بریک وین میں 30 فیصد تک رعایت دینا اور خصوصی ٹرینوں میں پارسل کے لئے 40 فیصد سے کم جگہ استعمال کرنے پر مال برداری کے کرائے میں 8 فیصد کی رعایت دینا اور بڑی تعداد میں پارسل بک کرانے کے لئے رعایت دینا۔
5- کسانوں کو پھلوں اور سبزیوں کو بھیجنے کے لئے کسان ریل خدمات فراہم کرنا۔ کرائے میں 50 فیصد تک سبسڈی دی جارہی ہے، جس کے اخراجات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت برداشت کرتی ہے اور یہ کسان ریل کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی نقل وحمل کے لئے دی جارہی ہے۔
اب تک بر آمدات کے ٹریفک کے 24 ڈبے بنگلہ دیش بھیجے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ زونل ریلوے سے کہا گیا ہے کہ وہ بر آمدات کے سیکٹر میں امکانات تلاش کریں اور ایسے ٹریفک کی نشان دہی کرے، جسے ریلوے کے ذریعے بندرگاہوں تک پہنچا یا جاسکے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ریلوے ، کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-و ا- ق ر)
(16-02-2021)
U-1617
(Release ID: 1698395)
Visitor Counter : 103