محنت اور روزگار کی وزارت

سماجی تحفظ سے متعلق ڈرافٹ کوڈ

Posted On: 10 FEB 2021 5:19PM by PIB Delhi

سماجی تحفظ سے متعلق کوڈ، 2020(2020 کا 36)29 ستمبر2020کو گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 13 نومبر 2020ء کو ڈرافٹ رولز بھی نوٹیفائی کئے گئے تھے، جس میں کوڈ آن سوشل سیکورٹی ، 2020 کے متعدد التزامات کے تحت پری-پبلی کیشن کی ضرورت کی شرائط پرمتعدد حصص داروں سے اعتراضات اور مشورے مدعو کئے گئے ہیں۔

وزارت کو ایپ پر مبنی ٹرانسپورٹ ورکروں کے انڈین فیڈریشن سمیت متعدد حصص داروں ، تنظیموں ، ٹریڈ یونینوں، آجر تنظیموں سے ڈرافٹ رولز کے بارے میں کمنٹس ملنے ہیں۔ ان سبھی کمنٹس کو  حکومت کی پری-لیجسلیٹیو پالیسی کے مطابق، رولز کو حتمی شکل دینے سے قبل پیش نظر رکھا جائے گا۔

یہ اطلاع محنت و  روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

*************

 

ش ح۔م م۔ ن ع

 (U: 1606)



(Release ID: 1698390) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Marathi