ریلوے کی وزارت
پریمیم انڈینٹ پالیسی
Posted On:
10 FEB 2021 5:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍فروری: پریمیم انڈینٹ اسکیم کے لئے پالیسی رہنما خطوط دسمبر 2020 میں جاری کئے گئے ہیں۔ پالیسی کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
- صارف مال برداری کے ڈبوں کی سپلائی کی تاریخ مقرر کرسکتا ہے اور وہ یہ بھی معلومات فراہم کرسکتا ہے کہ اگر یہ ڈبے مقررہ تاریخ کے بعد معمول کے کرائے کی شرح پر فراہم کئے گئے تو کیا وہ ان میں مال کی ڈھلائی کرائے گا۔
- صارف کے لئے ضروری ہے کہ وہ معمول کے کرائے کے مطابق 5 فیصد پریمیم پیشگی ادا کرے۔ اگر مال ڈھلائی کے ڈبے انڈینٹ میں دی گئی تاریخ کے بعد سپلائی کئے جاتے ہیں تو ادا کیا گیا پریمیم معمول کے کرائے میں منہا کیا جائے گا۔
- معمول کے کرائے پر 5 فیصد پریمیم کی ادائیگی پر انڈینٹ کو ترجیح دی جاتی ہے اور مقررہ دن پر ، جو صارف نے انڈینٹ میں دیا ہے ، مال ڈھلائی کے ڈبوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔
- مال برادری کے شیڈ میں بھی صارف کو پریمیم انڈینٹ دینے کی اجازت ہے۔ صارف کو جیسا کہ ریلوے بورڈ کے ذریعے وقتا فو قتا ترجیحی ٹریفک آرڈر (پی پی او) نوٹیفائی کیا جاتا ہے، دو دن ، جو سر دست پیر اور جمعہ کے دن ہیں، مختص کرنے کے لئے ترجیح دی جاتی ہے۔ دیگر دنوں میں انڈینٹ کو معمول کے طو رپر ترجیح دی جاتی ہے۔
- پریمیم انڈینٹ کو ایک دفعہ دیئے جانے کے بعد واپس نہیں کیا جاسکتا ۔ انڈینٹ واپس لینے پر ادا شدہ پریمیم کو ضبط کرلیا جائے گا۔
- پریمیم انڈینٹ پالیسی بندشوں والے مقامات اور کوٹے سے منضبط ہونے والے مقامات کے لئے قابل نفاذ نہیں ہے۔
- یہ اسکیم اختیاری ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ریلوے ، کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-و ا- ق ر)
U-1602
(Release ID: 1698359)