ریلوے کی وزارت

شمسی بجلی ٹیکنالوجی

Posted On: 10 FEB 2021 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍فروری:  بھارتی ریلوے نے  جولائی 2017  میں  دہلی کے سرائے روہلہ سے  ہریانہ کے فرخ نگر  تک  چلنے والی مسافر ٹرین میں  بجلی اور پنکھے کو چلانے  کے لئے شمسی  بجلی کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

اب تک  60  مسافر ڈبوں  میں  روشنی اور پنکھے چلانے کے لئے بجلی  کی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر  شمسی پینل لگائے گئے ہیں، جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

  • دہلی میں شکور بستی  کے  14  عدد  ڈیزل الیکٹرک  ملٹی پل یونٹ  (ڈی ای این یو)  ٹریلر کوچ  (ڈی سیز) ۔
  • دہلی میں  سوچھتا ایکسپریس میں  10  عدد مسافر کوچ ۔
  • بہار کے جمال پور میں  6  عدد  ڈی ایم یو  - ٹی سی کوچ ۔
  • اترپردیش کے لکھنو میں  10  عدد  غیر اے سی مسافر کوچ (لکھنو سے وارانسی انٹر سٹی)۔
  • اترپردیش کے سیتا پور میں  کارپوریٹ سماجی ذمہ داری  (سی ایس آر)  فنڈنگ سے  آئی آر ایف سی کے تحت 13  عدد غیر اے سی مسافر کوچ (سیتا پور – دہلی – ریواڑی سیکشن)۔
  • تمل ناڈو  میں  ٹرین نمبر : 12084-83 جن شتا بدی  میں  7  عدد غیر اے سی کوچ ۔

اترپردیش کے متھرا میں ، متھر –  الور سیکشن پر  10  عدد  غیر اے سی کوچ  اور  لکھنو-  وارانسی سیکشن پر  30  عدد غیر اے سی مسافر کوچ  کو بھی شمسی  بجلی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ریلوے ، کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور  ، خوراک اور تقسیم عامہ  کے وزیر  جناب پیوش گوئل نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح-و ا- ق ر)

U-1601



(Release ID: 1698357) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Manipuri