امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال خریداری کے مقابلے دھان کی خریداری میں15.42فیصد کا اضافہ



اب تک 639.87 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی جاچکی ہے

مجموعی 31.69 فیصد دھان کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے

سرکاری نوڈل ایجنسیوں نے3,09,134.83میٹرک ٹن دالو ں اور تلہنوں کی خرید کی

کم از کم امدادی قیمت کے تحت کپاس کے بیجوں کی خرید بحسن و خوبی جاری ، خرید سے 18,91,013کسانوں کو فائدہ ہوا

Posted On: 15 FEB 2021 7:27PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن21-2020 میں فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، جیسا پچھلے سیزنوں میں کیا گیا تھا۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات،آندھراپردیش، چھتیس گڑھ،اڈیشہ، مدھیہ پردیش،مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ،آسام ،کرناٹک، مغربی بنگال اورتریپورہ جیسی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔اس سال14فروری2021 تک639.87 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے554.35 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے دھان کی خریداری میں یہ 15.42 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر639.87 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا 31.69 فیصد ہے۔

 

1.png

 

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) خریداری عمل سے 1,20,808.81 کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 91.92 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

3.png 2.png

 

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئے ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ،اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کے لئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کومنظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک،تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کے لئے مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی ربیع فصلوں کی 15.87 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

14 فروری2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1,664.79کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، تور، مونگ پھلی اور سویابین کی3,09,134.83 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے،جس سے تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے1,67,637 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح 14 فروری 2021 تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کر رہی ہیں، جس کا فیصلہ دالوں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

 

5.png 4.png

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش،اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔14 فروری2021 تک 91,36,156 کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی،جن کی قیمت 26,646.24کروڑ روپے ہے، اس سے 18,91,013 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

6.png

 

*************

 

ش ح۔م م۔ ن ع

(16.02.2021)

(U: 1594)


(Release ID: 1698353) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Hindi , Manipuri