امور داخلہ کی وزارت

سی سی ٹی این ایس کا استعمال

Posted On: 02 FEB 2021 6:29PM by PIB Delhi

امورداخلہ کے وزیرمملکت جناب جی کرشن ریڈی نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اور ریاستیں /مرکز کے زیرانتظام علاقے، جرائم اور مجرموں کو تلاش کرنے کے نیٹ ورکس اور نظام (سی سی ٹی این ایس) نیز باہم مربوط مجریہ عدلیہ نظام (آئی سی جے ایس) کا لگاتار جائزہ لیتے رہتے ہیں۔مزید یہ کہ حکومت نے سی سی ٹی این ایس اور آئی سی جے ایس کو فروغ دیا ہے،جس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اسمارٹ پولسنگ کےبہت سے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

شروع کے 14306کے نشانے کے برخلاف سی سی ٹی این ایس کو ملک میں 15773 پولیس تھانوں میں نصب کیا گیاہے (جن میں نئے پولیس اسٹیشن بھی شامل ہیں) البتہ سی سی ٹی این ایس سافٹ وئیرکا استعمال 383 پولیس اسٹیشنوں میں نہیں کیا گیا ہے۔

آئی سی جے ایس کے ذریعہ، ای-کورٹس کے صارفین کو سی سی ٹی این ایس ڈیٹا فراہم کرتا ہے اور اسی طرح ای-کورٹس کے اعدادوشمار، سی سی ٹی این ایس صارفین کو فراہم کرتا ہے۔ البتہ،خصوصی تفصیلات کی دیکھ بھال مرکزی طور پر نہیں کی جاتی ہے۔

 

*************

ش ح۔ ا س۔ ج ا

U No. 1569



(Release ID: 1698082) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Manipuri , Tamil