ٹیکسٹائلز کی وزارت

پاورلوم سیکٹر کےلئے اسکیم

Posted On: 12 FEB 2021 5:03PM by PIB Delhi

حکومت پاور ٹیکس انڈیا کے تحت پاورلوم  سیکٹر کے لئے گروپ ورکشیڈ اسکیم نافذ کررہی ہے جس کا مقصد موجودہ یا نئے کلسٹر میں جدید لومز کی تنصیب کے لئے گروپ ورکشیڈس قائم کرنا ہے ، جو کاروباری کاموں کے لئے معیشتوں کو مطلوبہ پیمانے فراہم کرے گا اور کلسٹر میں پاور لوم یونٹس کا اہتمام کرے گا، اور زیادہ جگہ ، کام کے ماحول کے لحاظ سے کام کرنے کی بہتر حالت کی فراہمی ، عالمی بازار  میں مسابقت بڑھانے کے لئے کام کی استعداد کو بہتر بنانا ہے ۔

جی جناب،حکومت پاور ٹیکس انڈیا لانچ کررہی ہے جو پاورلوم سیکٹر کی ترقی کےلئے ایک جامع اسکیم ہے،جو 01.04.2017سے لے کر 31.03.2020( مزید توسیع ایک سال کےلئے 01.04.2021تک بڑھا دی گئی)تک موثر رہے گی ،پاورلوم سیکٹر اسکیموں (آئی ایس پی ایس ڈی)کےلئے انٹیگریٹیڈ اسکیم کے تحت پرانے گروپ ورکشیڈ اسکیم میں ترمیم کرے گی ،جو 1.4.2012 سے لے کر 31.03.2017تک جاری رہی۔اس ترمیم شدہ اسکیم کے تحت  پاورلوم یونٹوں سے منسلک بنکر اور تاجر سمیت ماسٹر بنکر،بنکر پاورلوم کی رجسٹرڈ کو آپریٹو سوسائٹیاں ،کوئی بھی نیا تاجر،فرد یا گروپ اس سے فائدہ حاصل کرنے  کے اہل ہوں گے۔

جی ڈبلیو ایس ایس کے تحت گزشتہ تین سالوں سے مستفید ہونے والی پاورلوم  انڈسٹری کی ریاستی حکمت عملی کے مطابق  تفصیل درج ذیل ہے:

(رقم  کروڑ میں)

نمبرشمار

ریاست

2017-18 سے 2019-20

منصوبوں کی منظوری

یونٹس

1.

گجرات

99

633

2.

مہاراشٹر

14

67

3.

تمل ناڈو

01

04

4.

مدھیہ پردیش

01

06

 

کُل

115

710

 

اس اسکیم کے تحت گزشتہ تین سالوں سے حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی اور خرچ کی جانے والی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

سال

حکومت ہند کا حصہ جاری اور خرچ ہوا (رقم کروڑ میں.) *

1

2017-18

21.53

2

2018-19

7.64

3

2019-20

25.97

کُل

55.14

 

* جاری منصوبوں کے لئے مکمل شدہ فنڈز اور قسطوں کے لئے جاری کردہ فنڈز سمیت۔

حکومت نے پاورلوم بنکروں کے حالات بہتر کرنے کےلئے اور پاورلوم سیکٹر کی بہتر ترقی کےپیش نظر پاور ٹیکس انڈیا جیسی ایک جامع اسکیم لانچ کی ہے جس کا مقصد پاورلوم سیکٹر کی ترقی ہے،یہ اسکیم 01.04.2017سے 31.03.2020تک نافذ تھی(مزیدتوسیع ایک سال کےلئے 31 مارچ 2021 تک کےلئے کی گئی ہے)۔اس اسکیم کے جز ہیں 1.انسیتو اپگریڈیشن پلین پاورلوم،2.گروپ ورکشیڈ اسکیم ،3.یارن بینک،4.کامن فیسلٹی سینٹر،5.سولر اینرجی اسکیم ،6پردھان منتری کریڈٹ اسکیم ،7.ٹیکس وینچر فنڈ،8.گرانٹ ان ایڈ اینڈ ماڈرنائزیشن آف پاورلوم سروس سینٹرس  اور 9.فیسی لیٹیشن   اینڈ انفارمیشن ڈیکنولوجی۔

آج لوک سبھا میں ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمریتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

*********

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1548


(Release ID: 1698032)
Read this release in: English