امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال اسی مدت کے دوران کی گئی خریداری کے مقابلے دھان کی خریداری میں 16.25فیصد کا اضافہ


جاری  خریف مارکیٹنگ  سیزن (کے ایم ایس) کے دوران 638.57لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداگیا

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) خریداری سے تقریباً 91.69 لاکھ دھان کے کسانوں کو فائدہ پہنچا

ابھی تک حکومت کے ذریعے 309109.47میٹرک ٹن دالوںدالیں ور تلہن کی خریداری کی  جاچکی ہے

26643.55 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت  کی 9135211 کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی

Posted On: 13 FEB 2021 4:52PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال12فروری2021  تک638.57لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے549.30 لاکھمیٹرک ٹن کے مقابلےدھان کی خریداری میں 16.25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر638.57 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا31.76فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MU81.png

جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  خریداری  عمل سے 120562.19  کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 91.69 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SCIN.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KZOJ.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے  مارکیٹنگ سیزن 21-2020   کی ربیع فصلوں کی 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

12 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1664.64کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  مونگ پھلی اور سویابین کی309109.47 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، کرناٹک،  مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ  اور راجستھان کے167618کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح12 فروری 2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CAQ0.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UC4S.png

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملبلا روک ٹوک جاری ہے۔12 فروری 2021تک9135211کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26643.55کروڑ روپے ہے، اس سے 1890736 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006C24J.png

*****

ش ح۔ ن ر (14.02.2021)


(Release ID: 1698028) Visitor Counter : 131