خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نادار خواتین کے لیے پنشن اسکیم

Posted On: 12 FEB 2021 5:10PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے چھتیس گڑھ سمیت تمام ریاستوں/یو ٹی میں، بیواؤں اور بے سہارا خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لیے متعدد اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔ اہم اسکیمیں درج ذیل ہیں:

اندرا گاندھی قومی بیوہ پنشن اسکیم: اس اسکیم کے تحت، خط افلاس (بی پی ایل) سے نیچے کے گھرانوں سے  تعلق رکھنے والی بیواؤں کو بیوہ پنشن فراہم کی جاتی ہے۔ یہ دیہی ترقی کی وزارت کے قومی سماجی تعاون پروگرام (این ایس اے پی) کے تحت ایک ذیلی اسکیم ہے۔ اسکیم کے تحت، 40 سے 79 سال کی عمر والی بیواؤں کو ماہانہ 300 روپے کی مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے اور 80 سال کی عمر میں یہ رقم بڑھا کر ماہانہ 500 روپے کر دی جاتی ہے۔

سودھار گرہ اسکیم: خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت سودھار گرہ اسکیم نافذ کی ہے جو بردوہ فروشی (ٹریفکنگ) کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ایک معاون ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتی ہے تاکہ وہ عزت اور اعتماد کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ اسکیم کے تحت ایسی خواتین کو جائے پناہ، کھانا، کپڑا، طبی دیکھ بھال، قانونی مدد، اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

بیواؤں کے لیے گھر: اتر پردیش کے ورندا ون میں 1000 مکینوں کی گنجائش کے ساتھ، بیواؤں کے لیے گھر کا قیام کیا گیا ہے تاکہ بیواؤں کو ایک محفوظ و مامون رہائش کی جگہ، صحت کی خدمات، غذائیت سے بھر پور خوراک، قانونی اور مشاورت کی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

قومی سماجی تعاون پروگرام کی اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کا شمار غریبی تناسب کے تخمینے 2004-05 کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

                                       **************

م ن۔ف ش ع   

 (12-02-2021)

U: 1483


(Release ID: 1697664) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Manipuri