خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں ایف ڈی آئی کی درآمد 2018-19 میں 628.24 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2019-20 میں 904.7 ملین ڈالر ہو گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2021 5:40PM by PIB Delhi
حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو متوجہ کرنے کے لیے ایک آزاد اور شفاف پالیسی بنائی ہے، جس میں زیادہ تر شعبے خودکار راستے کے تحت ایف ڈی آئی کے لیے کھلے ہیں۔ اس کا مقصد ایف ڈی آئی پالیسی کو زیادہ سرمایہ کار دوستانہ بنانا اور پالیسی کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جو ملک میں سرمایہ کاری کی درآمدوں میں خلل ڈال رہی تھیں۔ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں خودکار راستے کے تحت 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔
حکومت کی طرف سے شروع کردہ اصلاحات اور پالیسی اقدامات کا ملک میں ایف ڈی آئی کی درآمد پر مثبت اثر پڑا ہے۔ تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2020 کے مطابق، ایف ڈی آئی کی درآمد کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی اعلیٰ معیشتوں میں ہندوستان کی پوزیشن بہتر ہو کر 2018 میں 12ویں سے 2019 میں 9 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ ہندوستان نے 2019-20 کے دوران 74.39 بلین امریکی ڈالر (عارضی) کی اب تک کی سب سے زیادہ ایف ڈی ائی کی آمد کا اندراج کیا ہے۔ یہاں تک اپریل اور نومبر، 2020 کے درمیان کووڈ کی وبا کے دوران، 58.37 بلین ڈالر کی مجموعی ایف ڈی آئی درآمد موصول ہوئی ہے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں بھی ایف ڈی آئی کی درآمد 2018-19 میں 628.24 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2019-20 میں 904.7 ملین ڈالر ہو گئی۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت نے خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں حاصل ہونے والی تمام سرمایہ کاری مفادات کو آسان بنانے کے لیے انویسٹ انڈیا کے ساتھ ایک وقف سرمایہ کاری سہولت سیل کا قیام بھی کیا ہے۔ یہ سیل متعلقہ حلقہ واری اور ذیل حلقہ واری معلومات فراہم کرنے، انضباطی تقاضوں، مقامی کی تشخیص، قابل اطلاق پالیسیوں اور اسکیموں وغیرہ کی مدد کے ذریعہ ایک منظم انداز میں سرمایہ کاری کے مراحل میں سرمایہ کاروں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
یہ معلومات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی نے آج راجیہ سبھی میں ایک تحریری جواب میں دی۔
**************
م ن۔ف ش ع
(12-02-2021)
U: 1479
(ریلیز آئی ڈی: 1697659)
وزیٹر کاؤنٹر : 148