امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ڈی ایس کے تحت  نقدی کی  براہ راست منتقلی

Posted On: 05 FEB 2021 6:20PM by PIB Delhi

امور صارفین ، غذا  اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت  جناب  دنوے راؤ  صاحب  دادا راؤ  نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  :

غذائی اجناس  فراہم کرنے کی بجائے  عوامی تقسیم کے نظام  سے  فائدہ حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتے میں نقدی کی براہ راست منتقلی  کی اسکیم  کو  مرکز کے زیر انتظام  تین علاقوں ، چنڈی گڑھ، پڈوچیری اور  دادر اور نگر حویلی کے  شہری علاقوں میں  ترجیحی بنیاد پر  پہلے ہی  نافذ کیا جا رہا ہے۔ غذائی سبسڈی  کے کیش ٹرانسفر کی اسکیم  کو غذائی سبسڈی  کے لئے  نقدی  کی منتقلی  کے ضابطے ، 2015  کے التزامات کے تحت  نافذ کیا  جارہا  ہے، جسے  قومی غذائی تحفظ  قانون ، 2013 (این ایف ایس  اے)  کے تحت نوٹیفائی کیا گیا تھا، جس کے تحت  اُن گھروں کے بینک کھاتوں میں غذائی سبسڈی  سے متعلق    نقدی کی منتقلی براہ راست  کی جاتی ہے تاکہ  وہ  کھلے بازار سے  اپنے حصے کے اناج  خرید سکیں۔ اس اسکیم کو  تیاری سے متعلق  بعض شرائط ، جیسا کہ  مستفیدین کے ڈیٹا بیس  کا مکمل  ڈیجیٹائزیشن اور  دوبارہ ڈپلیکیشن،  مستفیدین کے ڈیجیٹائز کئے گئے ڈیٹا بیس میں  بینک کھاتے کی تفصیلات  کی  سیڈنگ اور  کھلے بازار میں  غذائی اجناس کی دستیابی ، کو پورا کرنے کے بعد  شناخت شدہ علاقوں میں  نافذ کیا جاسکتا ہے۔ شناخت شدہ علاقے کی تعریف  ضابطے کے مطابق  ریاست  یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ  یا  ریاست  یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ  کے اندر کوئی   مخصوص  علاقہ   کے طور پر کی گئی ہے، جس کے لئے  ریاستی حکومت کی طرف سے اسکیم کو نافذ کرنے  کے لئے  تحریری منظوری دی جا چکی ہے۔ لہذا ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  یہ   اختیاری ہے کہ  وہ  غذائی سبسڈی  کے لئے  نقدی  کی منتقلی  کو  نافذ کریں یا  مناسب  قیمتوں کی دکانوں سے  این ایف ایس اے  کے التزامات کے مطابق اناجوں کی تقسیم کو جاری رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ق ت۔  ق ر

U.NO. 1453


(Release ID: 1697345) Visitor Counter : 121


Read this release in: English