عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ایف آر 56 (جے) کے تحت برطرفی

Posted On: 11 FEB 2021 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11،فروری، 2021: شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بتایا کہ مختلف وزارتوں/محکموں/کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی (سی سی اے) کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات/اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014 سے دسمبر 2020 کی مدت کے دوران  آل انڈیا سروسز (اے آئی ایس) کے افسروں سمیت گروپ-اے کے مرکزی حکومت کے 171 افسران اور مختلف وزارتوں/محکموں کے 169 گروپ بی آفیسروں کے خلاف ایف آر 56 (جے) کی دفعات/اسی طرح کے قواعد  کی درخواست کی گئی۔

یکم مارچ 2018 کی تاریخ تک مرکزی حکومت کے تحت سویلین باقاعدہ ملازمین کی منظور شدہ تعداد 3802779 ہے اور 3118956 ملازمین عہدے پر ہیں۔مرکزی حکومت میں خالی آسامیاں ملازمین کے ریٹائرمنٹ، استعفیٰ، موت، عہدے میں ترقی، وغیرہ کے سبب ہوتی ہیں اور خالی آسامیاں کو متعلقہ وزارتوں/محکموں/تنظیموں کی طرف سے بھرتی قواعد کے مطابق پر کرنا ضروری ہے۔خالی آسامیوں کو پُر کرنا ایک مستقل عمل ہے جو سال کے دوران وزارتوں/محکموں میں پیدا ہونے والی خالی آسامیوں اور بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کے ایکشن کیلنڈر پر منحصر ہوتا ہے۔

محکمہ برائے عملہ و تربیت خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے بروقت اور پیشگی کارروائی کے لئے وقتا فوقتا ہدایات جاری کرتا ہے۔ جنوری 2020 میں مرکزی حکومت کے تمام وزارتوں / محکموں سے متعلقہ وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک/ماتحت دفاتر میں موجودہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے وقتی کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1430




(Release ID: 1697339) Visitor Counter : 69


Read this release in: English