خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی اور آشا ورکروں کی فلاح و بہبود

Posted On: 11 FEB 2021 3:40PM by PIB Delhi

حکومت نے تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کووڈ -19وبا کے حالات میں آنگن واڑی اور آشا ورکروں کو  حفاظتی آلات جیسے ماسک اور صاف ستھرا تحفظ فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن   انتظامات کئے جائیں۔آنگن واڑی ورکرس(اے ڈبلیو ڈبلیوایس)/آنگن واڑی ہیلپرس (اے ڈبلیو ایچ ایس)کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) اور آنگن واڑی کاریہ کرتا بیمہ یوجنا (اے کے بی وائی) جیسے اسکیموں کے تحت  کور کیا جا چکا ہے۔ انہیں تشخیص شدہ بیماری کےلئے 20 ہزار روپے کی فیمیل کریٹیکل النیس کا فائدہ بھی دیا جارہا ہے اور آئی ٹی آئی کورسز سمت ،نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت   تک پڑھنے والے ان کے بچوں کےلئے اسکالر شپ  فراہم کی گئی ہے۔ کووڈ -19کے دوران آشا ورکروں کی زبردست کارکردگی کےلئے انہیں ہر مہینے ایک ہہزار روپے کا انسینٹو بھی فراہم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ،کووڈ -19کے دوران آشا ورکروں کے فیلڈ میں کئے گئے قابل ستائش کاموں کےلئے انہیں بغیر کسی کٹوتی کے دو ہزار کا اضافہ انسینٹو براہ راست فراہم کیا گیا۔پردھان منتری غریب کلیان پیکج  کے تحت،سبھی  طبی اہلکاروں سمیت آشا ورکروں کو بھی انشورنس اسکیم  مہیا کی گئی۔اس اسکیم کے تحت کووڈ -19کے وبا کے دوران  موت ہوجانے یا کووڈ سے متعلق ڈیوٹی یا فرائض انجام دیتے وقت کسی حادثے کا شکار ہونے کی صورت میں 50لاکھ  کا انشورنس کور مہیا کیا جاتا ہے۔  

آنگن واڑی ورکرس /ہیلپرس  مقامی برادری کے ’اعزازی کارکن ‘ ہیں،جو بچوں کی دیکھ بھال اور نشوونما  کے شعبہ میں جزوی وقت کی بنیاد پر اپنی خدمات پیش کرنے کےلئے آگے آتے ہیں۔ایسے اعزازی کارکنان کو نہ ہی  مستقبل سرکاری ملازم قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں کوئی سیول عہدہ دیا جا سکتا ہے۔                                                    آنگن واری ورکرس (اے ڈبلیو ڈبلیوایس) اور آنگن واڑی ہیلپرس (اے ڈبلیو ایچ ایس)کو وقتاً فوقتاً حکومت کی جانب سے ماہانہ   اعزازی ادائیگی کی جاتی ہے۔مرکزی حکومت نے اے ڈبلیو ڈبلیو  ایس   میں اے ڈبلیو سی ایس  کے اعزاز کو تین ہزار سے بڑھاکر 4500 ماہانہ کردیا ہے،اے ڈبلیوڈبلیو  کو اے ڈبلی سی میں کم ازکم 2250 سے بڑھاکر 3500 ماہانہ  کردیا ہے، جہاں اے ڈبلیو ایچ کو 1500سے بڑھاکر 2250ماہانہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اپنے وسائل سے ان کارکنوں کو اضافی مانیٹری مراعات /اعزازات ادا کررہے ہیں۔     

آج راجیہ سبھا  میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات خواتین  و اطفال کے فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمریتی زوبین ایرانی نے دی۔

 

******************

ش ح،ا م، م ف۔

U:1419


(Release ID: 1697283)
Read this release in: English , Manipuri