وزارتِ تعلیم

مرکزی بجٹ 2021-22: اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے لیے خصوصیات


پندرہ ہزار سے زیادہ اسکولوں کو  مستحکم بنایا جائے گا اور ان میں نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے تمام اجزاء کو شامل کیا جائے گا

این ای پی کے آدرشوں کو اختیار کرکے امتیازی اسکول کی حیثیت سے ابھرنا ہوگا

Posted On: 10 FEB 2021 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10 فروری ، 2021،    اسکولی تعلیم کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم اعلان میں  جس کا خاکہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں پیش کیا گیا  ہے، مرکزی بجٹ 2021-22 میں  یہ اعلان کیا گیا ہے کہ 15000 سے زیادہ اسکولوں کو معیار کے اعتبار سے مستحکم بنایا جائے گاتاکہ ا ن میں  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی تمام خصوصیات کو شامل کیا جائے۔ یہ اسکول اپنے علاقوں میں مثالی اسکولوں کے طور پر ابھریں گے۔ دوسرے اسکولوں کا ہاتھ بٹائیں گے  اور انھیں مشورے دیں گے تاکہ وہ پالیسی کے آدرشوں کو حاصل کرسکیں۔

اس اقدام کے تحت ہر بلاک کے ایک پرائمری اور ایک الیمنٹری اسکول  اور ہر ضلع کے ایک سیکنڈری اور ایک سینئر سیکنڈری اسکول کو امتیازی اسکول کے طور پر ترقی دی جائے گی اور انھیں مستحکم بنایا جائے گا، بااختیار بنایا جائے گا اور انھیں اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ ایک محفوظ اور ترغیبی تعلیمی ماحول پیدا کریں  جہاں بہت سی قسموں کے تعلیمی تجربات پیش کیے جائیں گے اور جہاں تمام طلبا کے لیے علم حاصل کرنے کے لیے سازگار  اچھا جسمانی ڈھانچہ  اور مناسب وسائل فراہم ہوں۔

کچھ کیندریہ ودیالوں اور نووودیہ ودیالوں کو بھی  مثالی ترقی دی جائے گی جہاں این ای پی 2020 عمل کیا جائے گا اور جو امتیازی اسکولوں کے طور پر ابھریں گے۔ یہ اسکول  اپنے علاقے میں اسکولی تعلیم کے معاملے میں لیڈروں کے طور پر کام کریں گے اور این ای پی 2020 کے آدرشوں کو حاصل کرنے میں دوسرے اسکولوں کی مدد کریں گے اور انھیں مشورے دیں گے۔

مثالی اسکولوں کے مستفیدین اور فائدے

  • یہ اسکول علم کی آگاہی کیریکٹر کی تعمیر اور 21ویں صدی کی صلاحیتوں  سے آراستہ افراد تیار کرنے پر توجہ دیں گے۔
  • یہ اسکول این ای پی پر عمل درآمدمیں مدد کریں گے اور اپنے اپنے علاقوں میں مثالیں اور امتیازی اسکولوں کے طور پر ا بھریں گے۔
  • ان اسکولوں میں اختیار کیا جانے والا فن تعلیم زیادہ تجربے کارانہ ، شاندار، مربوط، اصل حقائق پر مبنی، پوچھ تاچھ میں دلچسپی والا، دریافت میں دلچسپی رکھنے والا، تال میل پر مرتکز، بحث ومباحثے پر مبنی، لچکدار  اور تفریحی نوعیت کا ہوگا۔
  • ہر گریڈ میں ہر بچے کے تعلیمی نتائج پر توجہ دینا – معیار کے اعتبار سے، زبانی اور منطقی بحث کی صلاحیت پر توجہ دینا۔
  • بچوں کی صلاحیت کا پتہ لگانا اور پروگریس کارڈ وغیرہ۔
  • ان اسکیموں کا متعلقہ وزارتوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1423



(Release ID: 1697279) Visitor Counter : 127


Read this release in: Manipuri , English , Hindi