قبائیلی امور کی وزارت

دلی ہاٹ کے آدی ٹرایبز انڈیا مہوتسومیں دست کاری کے کھلونوں کی نمائش

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2021 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10فروری :

 

ab-1.jpg ab-2.jpg

آدی مہوتسو جو اس  وقت جاری ہے ہرعمرکے لوگوں کے لئے دلچسپی کا سامان رکھتاہے ۔ اس میں قبائلی دست کاری کے بہترین نمونے موجود ہیں جس میں شمال مشرق کے   وانچوآند کونیاک قبیلوں کے تیارکردہ ڈوکرااسٹائل سے لے کر منکو ں والے نیکلس تک شامل ہیں اس کے علاوہ بنائی کے بہترین نمونے ریشم اور گرم شالیں اسی طرح قدرتی طورپر امراض کے دفاعی نظام کو تقویت بخشنے والی چیزیں جیسے خشک آملہ ، ہلدی ، راگھی وغیرہ سب یہاں موجود ہیں یعنی ہرشخص اپنی پسند کے مطابق چیزیں دیکھ سکتاہے ۔

 

ab-4.jpg ab-3.jpg

طرح طرح کی چیزیں فروخت کرنے والے ان 200اسٹالوں میں چند مخصوص قسم کے اسٹال بھی ہیں ۔جس میں ملک کے مختلف حصوں کے فنکاروں کے ذریعہ تیارکردہ دستکاری کے کھلونے موجود ہیں ۔ ان میں مدھیہ پردیش کے بھیل قبیلے کی  تیارکردہ جھبوانام کی گڑیاں آسام  ، سکم اوراترپردیش کی کروشیا گڑیاں ، کیرالہ کے  ناریل کے ریشے سے بنے ہوئے کھلونے اورراجستھان کی رنگ برنگی کٹھپتلیاں شامل ہیں ۔

***************

 ( ش ح۔ س ب۔ع آ،11.02.2021)

U-1402

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1697081) وزیٹر کاؤنٹر : 130
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी