وزارت سیاحت
وزارت سیاحت کے بجٹ کے لئے مختص کی جانے والی رقم 21-2020کے بجٹ منصوبے کی رقم 1260کروڑروپے سے بڑھاکر سال 22-2021میں 2026.77کروڑروپے کی گئی
بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل پر خاص توجہ سے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی:جناب اروند سنگھ
Posted On:
10 FEB 2021 5:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10فروری :وزارت سیاحت کے سالانہ بجٹ 22-2021کے لئے مختص کی جانے والی رقم 2026.77کروڑہے ۔ سال
21-2020میں اس وزارت کے ترمیم شدہ بجٹ منصوبے کے لئے منظورکی جانے والی کل رقم (1260کروڑروپے ) تھی ۔آج نئی دہلی میں سیاحتی شعبے کوفائدہ پہنچانے والی مختلف بجٹ سہولیات کے بارے میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سیاحت کے سکریٹری جناب اروند نے بتایاکہ مالی سال 22-2021کے کل اخراجات کی رقم مالی سال 21-2020کے لئے مختص رقم سے 61فیصد زیادہ ہے ۔ سکریٹری موصوف نے مزید بتایاکہ اس مجوزہ 2026.77کروڑکی کل رقم میں سے تقریبا 950مختلف ریاستوں میں مختلف مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے صرف کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ 670کروڑروپے سیاحت کو فروغ دینے والی سرگرمیوں پر خرچ کئے جائیں گے ۔ انھوں نے بتایاکہ باقی رقم خدمات مہیاکرنے والوں کے لئے صلاحیت سازی جیسے پروگراموں اورچیمپین سروس سیکٹرجیسی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی ۔
جناب اروند سنگھ نے کہاکہ اس بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کے قائم کرنے پرجوخاص توجہ دی گئی ہے ، اس کے ذریعہ اندرون ملک اوربین ممالک سفرکرنے والوں کے لئے رابطہ کاری میں بہتری لائی جاسکے گی ۔ جناب اروند سنگھ نے مزید کہاکہ ایکس پریس ویزکی تعمیر سے ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ واقع سیاحت مراکز پررابطہ کاری میں مدد ملے گی اوراسی کے ساتھ ملک کے سیاحتی شعبے کوبھی مزید ترقی دی جاسکے گی ۔ مجموعی طورپر سڑک فضائی اور ٹرین جیسے ذرائع کے درمیان رابطہ کاری سے بھی سیاحتی شعبے کوفائدہ ملے گا۔ سیاحتی راستوں پرسفرکرنے والی ٹرین میں جمالیاتی نقطہ نظرسے تیارشدہ وسٹاڈوم ایل ایچ بی کوچ کی موجودگی مسافروں کو ایک دلکش نظارہ سے دوچارکرے گی ۔مرکزی بجٹ 2022میں بھی اس تصورکو آگے بڑھایاجارہاہے اور اس کے ذریعہ سیاحتی مقامات تک پہنچانے والی ٹرینوں میں وسٹاڈوم ایل ایچ بی کوچ کی سہولت مہیاکرائی جارہی ہے ، تاکہ مسافروں کو سفرکا ایک بہترتجربہ ہوسکے ۔ اس اقدام کو ابھی سیاحت کوان مقامات میں متعارف کرانے کے لئے جہاں وسٹاڈوم کوچیزموجود ہیں ،ایک لمباسفرطے کرنا ہے ۔
جناب اروند سنگھ نے زوردیکر کہا کہ ٹیکہ کاری کی مہم سے کوروناوباء کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملے گی اوراس سے مسافروں میں ایک اعتماد پیداہوگا اورگھریلوسیاحت کو نئی زندگی ملے گی اوردنیا بھرمیں صور تحال معمول پرآنے کی صورت میں بین الاقوامی سیاحت کی ترقی میں بھی تیز رفتارآئے گی ۔ ہندوستان میں اس وقت جو ٹیکہ کاری مہم جاری ہے وہ دنیا کی سب سے بڑی مہموں میں سے ایک ہے ۔
جناب اروند سنگھ نے بتایاکہ جنوری ، 2020میں وزارت سیاحت نے دیکھواپنا دیش (ڈی اے ڈی ) پروگرام شروع کیاتھا۔ڈی اے ڈی کو بڑے پیمانے پرسوشل میڈیا پر اوروزارت کی ویب سائٹ کے ذریعہ اس کے علاوہ ڈومیسٹک انڈیا ٹورزم کے دفاتر کے ذریعہ بھی ملک میں کم معروف مقامات کو ترقی دینے کے لئے فروغ دیاجارہاہے ۔
جناب اروند نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اوردیہی علاقوں میں بہبودی مراکز کے کھولنے سے ملک میں بہبود ی سے متعلق سیاحت اور آتم نربھربھارت کی تشہیر کوترقی ملے گی ۔جناب سنگھ نے مزید کہاکہ ایم ایس ایم ای میں تبدیلی سے کووڈ وباء کے دوران سفر اور مسافرنوازی کے شعبے میں کافی راحت محسوس کی گئی ہے ۔
************
( ش ح۔ س ب۔ع آ،11.02.2021)
U-1400
(Release ID: 1697042)
Visitor Counter : 110