امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال کے 527.21 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے دھان کی خریداری میں اس سال 17.60 کا اضافہ درج ہوا


خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران 620.04 لاکھ میٹرک ٹن کی ریکارڈ خریداری کی جاچکی ہے

اکیلے پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہےجو مجموعی خریداری کا 32.71 فیصد ہے

26553.91 کروڑ روپے قیمت کی9102977کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں جس سے 1882021کسانوں کو فائدہ ہوا ہے

کم از کم امدادی قیمت (یم ایس پی) کے تحت دھان، دالین، تلہن اور کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری بلا روک ٹوک جاری ہے

Posted On: 09 FEB 2021 5:16PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WM3S.png خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال08فروری2021  تک620.04لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے527.21 لاکھمیٹرک ٹن کے مقابلےدھان کی خریداری میں 17.60 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر620.04لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا32.71فیصد ہے۔

08 فروری 2021 تک 117064.59کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)  مالیت کے دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024BTD.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے  مارکیٹنگ سیزن 21-2020   کی ربیع فصلوں کی 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

08 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1662.87کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  مونگ پھلی اور سویابین کی308813.99 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، کرناٹک،  مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ  اور راجستھان کے167389کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح08 فروری 2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VL4K.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041GSK.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00530CI.png پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملبلا روک ٹوک جاری ہے۔08 فروری 2021تک9102977کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26553.91کروڑ روپے ہے، اس سے1882021 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

*****

ش ح۔ ن ر (10.02.2021)

U NO:

 



(Release ID: 1696971) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi