امور داخلہ کی وزارت
مردم شماری
Posted On:
09 FEB 2021 6:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،09فروری :داخلی امورکے وزیرمملکت جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ مردم شماری سے متعلق سرگرمیوں کے انتظام اوردیگر مختلف النوع امورکی نگرانی کے لئے ایک موبائیل ایپ وضع کیاگیاہے تاکہ اس سے متعلق ڈاٹاجمع کئے جاسکیں ۔ مردم شماری کرنے والوں اوردیگرعملے کے ہدایت پرمبنی کتابچے تیارکئے گئے ہیں ۔12اگست ، 2019 سے لے کر 30ستمبر م2019 کے دوران تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مردم شماری سے متعلق سوال ناموں اور طریقہ کارکی آزمائش کے لئے اصل مردم شماری سے قبل ایک ٹسٹ کااہتمام کیاگیاتھا آئندہ ہونے والی اس مردم شماری کے لئے 8754.23کروڑروپے کی قم منظورکی گئی ہے کووڈ -19کے پھوت پڑنے کی وجہ سے مردم شماری اوردیگر متعلق سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں ۔
ریاستوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پرانتظامی اکائیوں کی سرحدیں سیل کرنے کی تاریخ بڑھاکر 31مارچ ، 2021کردی گئی ہے۔
مردم شماری کی حوالہ تاریخ جموں وکشمیر ، لداخ ، ہماچل پردیش ، اور اتراکھنڈ میں یکم اکتوبر ، 00.00بجے مقرر کی گئی ہے جب کہ بھارت کے دیگر حصوں کے لئے حوالہ تاریخ یکم مارچ 00.00بجے مقررکی گئی ہے ۔
***************
( ش ح۔ م ن ۔ع آ،10.02.2021)
U-1367
(Release ID: 1696758)
Visitor Counter : 142