امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے سندھودرگ میں میڈیکل کالج کا افتتاح کیا



شیواجی مہاراج نے سوراج کی بات کی تھی اور ملک کے اندر بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کیا تھا

جناب نریندرمودی کی قیادت میں آج یہاں جس سفر کا آغاز ہوا ہے وہ بھارت کو ‘وشو گرو’ بنانے کی راہ پر گامزن ہے

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت نے کورونا کے خلاف لڑائی کامیابی کے ساتھ لڑی اور دنیا اسے ایک ماڈل کے طور پر اپنا رہی ہے

ہندوستانی ڈاکٹروں کے ذریعہ کورونا کے بارے میں شائع کیے گئے تحقیقی مقالے دنیا کے ذریعہ علاج کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں

یہ میڈیسن میں کیرئر کو آگے بڑھانے کا مناسب وقت ہے

آج بھارت ماسک، پی پی ای کٹ اور وینٹی لینٹر برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے

لاک ڈاؤن کے دوران وبائی مرض کو پھیلنے سے روکا گیا اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیاگیاجس کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے بھارت میں شرح اموات سب سے کم رہی

Posted On: 07 FEB 2021 7:00PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے سندھو درگ میں ایک میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کی اس مقدس سرزمین پر، مغلیہ اور برطانوی دورحکومت میں جب چاروں طرف اندھیراتھا، تب ملک کے لیے جان قربان کرنے کی روایت رہی ہے۔ شیواجی مہاراج نے سوراج کی بات کی اور ملک میں بیداری پھیلائی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج یہاں جس سفر کا آغاز ہوا ہے وہ بھارت کو ‘وشوگرو’ بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے اپنی پوری زندگی ذاتی فرائض اور ذاتی نظام حکومت کے لیے وقف کردی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی زندگی میں ناانصافی کے خلاف لڑنا ضروری ہے اور جناب نارائن رانے نے اس کام کو بحسن وخوبی انجام دیا ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ مہاراشٹر کے کونکن خطہ کے سندھودرگ میں میڈیکل کالج کی تعمیرایک قابل تعریف کوشش ہےجسے جناب نارائن رانے کی تنظیم، سندھودرگ شکشا پرسارمنڈل نے انجام دیا ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ کالج کی لائبریری جو طلبا کو دستیاب ہوگی اس میں نہ صرف میڈیکل سے متعلق معلومات ہوں گی بلکہ ملک اور مہاراشٹرکی تاریخ بھی فراہم کرائی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی نوجوان نسل کو لائبریریوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے پروگرام میں موجود طلبا سے کہا کہ میڈیسن میں کیرئر کو آگے بڑھانے کا یہ صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبائی مرض کے دوران بھارت نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں کورونا کے خلاف لڑائی کامیابی کے ساتھ لڑی اور دنیا ہندوستانی ماڈل کو اختیار کررہی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران چاہے لوگوں کو مصروف رکھنے کا معاملہ ہو یا چراغ جلانےاور کورونا کے جاں بازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گھنٹی بجانے کا معاملہ ہو ملک کے عوام نے جناب نریندر مودی کی قیادت کا بھرپورساتھ دیا۔جناب امت شاہ نے کہا کہ 130 کروڑکی آبادی والے ملک میں صحت سے متعلق سہولیات تباہ ہوچکی تھیں، ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ ہمیشہ منفی رہا کرتی تھی اور ماسک، پی پی ای کٹ اور وینٹی لیٹر ہندوستان میں نہیں بنتے تھے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اب بھارت ماسک، پی پی ای کٹ اور وینٹی لیٹربرآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے

جناب امت شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وبائی مرض کو پھیلنےسے روکا گیا اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا جس کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے بھارت میں شرح اموات سب سے کم رہی۔جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی ڈاکٹروں کے ذریعے شائع کیے گئے مطالعہ دنیا کے ذریعے علاج کے طور پر استعمال کیے جارہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورا طبی عملہ مبارک باد کا مستحق ہے جن کی بدولت شرح اموات کو تقریبا ایک فیصد اور اس سے کم رکھا جاسکتا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ق ت۔ج ا

U-NO.1356



(Release ID: 1696697) Visitor Counter : 139


Read this release in: English