شہری ہوابازی کی وزارت

سمندری ہوائی جہازسمیت فکسڈ وِنگ ہوائی جہازوں میں بیٹھنے کی صلاحیت کے اعتبارسے چار (4) زمروں میں  درجہ بندی کی گئی ہے


زمرہ -1 اے کے تحت چھوٹے طیاروں کے آپریٹرز کو اڑان -3.0 میں  26 آر سی ایس  روٹس دئے گئے ہیں

Posted On: 04 FEB 2021 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10فروری 2021: شہری ہوابازی کی وزارت نے21اکتوبر 2016 میں  علاقائی رابطہ اسکیم –اُڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک) شروع کی ہے،جس کا مقصد علاقائی فضائی رابطے کو متحرک بنانا اور  عوام الناس کے لئے فضائی سفرکو قابل برداشت بنانا ہے۔اُڑان اسکیم کے تحت،  متروک  اور کام کررہے ہوائی اڈوں کو مالیاتی حمایت (وائیبلیٹی گیپ فنڈنگ یا وی جی ایف )فراہم کرکے، ان کا احیا کرتے ہوئے ،کنکٹوٹی  کو وسعت دی جاتی ہےتاکہ اگرائیر لائنز  کی کارروائیوں اور اس طر ح کی اڑان  کے روٹس پر متوقع محصولات میں  کوئی فرق ہوتو اس خلیج کو  پورا کیا جاسکے ۔وی جی ایف  کے علاوہ،  منتخب ائیر لائنز آپریٹروں  ( ایس اے او ) کو، اڑان فلائٹس کی  کارروائی کے لئے ، مرکزی سرکار ،ریاستی سرکار اور ائیر پورٹ کے آپریٹرز  کے ذریعہ  رعایتوں کی پیش کش کی جاتی ہے۔

سمندری ہوائی جہازسمیت مختلف فکسڈ وِنگ ہوائی جہازوں میں بیٹھنے کی صلاحیت کے اعتبارسے چار (4) زمروں میں  درجہ بندی کی گئی ہے،جس کا مقصد  ہے جہاز میں بیٹھنے کی جگہ پر مبنی اڑان اسکیم  کو پورا کرنا ۔

1۔       زمرہ 1 اے -  9> مسافر

2۔       زمرہ 1-                 9سے 20 مسافر

3۔       زمرہ  2-                21سے 80 مسافر   

4۔       زمرہ 3-                 <80مسافر

اڑان 3.0 اور 4.0 میں  ، زمرہ 1- اے  کے تحت چھوٹے ہوائی جہاز آپریٹر کو 26 آر سی ایس  روٹس  تفویض کئے گئے  ۔

ان 26 آر سی ایس روٹس کی تفصیلات کے لئے ، یہاں کلک کریں :

اڑان مارکیٹ پر منحصر اسکیم ہے ۔دلچسپی رکھنے والے ائیر لائنز ، مخصوص روٹس  پر مطالبے کے اپنے جائزے  پر مبنی  تجاویز کو ،  وقت بہ وقت  ، اڑان کے تحت نیلامی  کے وقت جمع کرتے ہیں ۔نفاذ کرنے والی ایجنسی  یعنی ہندوستان کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی ( اے اے آئی ) ،  اڑان فلائٹوں کی کارروائی  کے لئے چھوٹے ہوائی جہازوں کے آپریٹرز کو    مالیاتی حمایت یعنی وی جی ایف  فراہم کرتی ہے۔اڑان فلائٹوں کے لئے وی جی ایف  ، ہر اڑنے والی پرواز پر ایک لیوی لگاکر سیکٹر کے اندر سے ہی وضع کیا جاتا ہے، جو کہ ابتدائی طورپر ٹرنک روٹس پر ہوتا ہے۔وی جی ایف اور رعایتوں کے علاوہ   ایس اے او ز  کو  اڑان فلائٹوں کی کارروائیوں کے مخصوص حقوق  ،  اڑان اسکیم کے تحت تفویض کردہ روٹس پر، تین سال کی مدت کے لئے حاصل ہوتے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں  شہری ہوابازی کے وزیر (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

 

*************

ش ح۔اع ۔رم

(10-02-2021)

U- 1354


(Release ID: 1696695) Visitor Counter : 80


Read this release in: English