امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایتھنال ڈسٹلیشن کے لئے پروجیکٹ کے حامیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے  حکومت نے  اسکیم کا اعلان کیا

Posted On: 09 FEB 2021 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 فروری 2021/حکومت نے ایتھنول ڈسلٹیشن صلاحیت میں اضافہ کے لئے پروجیکٹ کے حامیوں کو مالی تعاون  فراہم کرنے  یا اناج  (چاول، گہیوں ،جو  ، مکا اور شیرے ) گنے جیسے  فیڈ اسٹاک سے  1 جنریشن (1جی) ایتھنول کی پیداوار کے لئے ڈسٹیلریز قائم کرنے کے لئے   مالی  امداد فراہم کرنے کا  اعلان  14 جنوری  2021کو کیا تھا۔  اس اسکیم کے تحت  حکومت ، نئے  ڈسٹلری کے قیام  ، موجودہ ڈسٹلری کی توسیع،   موجودہ   ڈسٹلری کو دوہر ے فیڈ اسٹاک میں تبدیل کرنے ، نئی دوہری فیڈ ڈسٹلری کا قیام  ، موجودہ دوہری فیڈ ڈسٹلری کی توسیع   اور میلیکور فیڈ ڈی ہائیڈریشن (ایم ایس ڈی ایچ)  کالم وغیرہ کی   تنصیب کے لئے  پانچ سال کے لئے  جس میں غرض پر   ایک سال کا  موریٹوریم بھی شامل ہے،  بینک کی 6 فی صد شرح سود یا  بینک کے ذریعہ   چارج کئے گئے   50 فی صد سود  جو بھی کم ہو،  کے اخراجات برداشت کرے گی۔

گزشتہ ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی) 20-2019 (دسمبر-نومبر) کے دوران ، شوگر ملوں اور ڈسٹلریز کے ذریعہ   تیل مارکیٹنگ کمپنیوں  (او ایم سی) کو تقریباً  173 کروڑ لیٹر  ایتھنول کی سپلائی کی گئی ہے۔  رواں ای  ایس وائی سال   21-2020 میں اندازہ  کے برخلاف  (لیٹر آف انٹینٹ)  ایل او آئی) 324.69کروڑ لیٹر  اور معاہدہ شدہ مقدار کی  269.88 کروڑ لیٹر  ، ایھتنول  یکم فروری 2021 کو   او ایم سیز کو سپلائی کی گئی ہے جس میں تقریباً 48.73 فی صد کا فرق ہے۔

ریاستی حکومتوں /یوٹیز کو مشورہ دیا ہے کہ  وہ اس اسکیم کو انٹرپرینورس یا صنعت سازوں تک پہنچائیں اور فروغ دیں۔ نیز  انہیں  اس اسکیم میں حصہ لینے کی ترغیب دیں  تاکہ   حکومت کے ذریعہ   مقرر کردہ ہدف   مقررہ وقت کے اندر  حاصل کیا جاسکے۔  ریاستی حکومتوں سے   یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ   صنعت سازوں یا صنعت کاروں کو  اس منصوبے کے  لئے    زمین فراہم کرنے کا  بندوبست کریں اور ڈسٹلریز کے قیام کے لئے  ماحول کی کلیئرنس  کو  جلد منظوری دیں۔ اس سلسلہ میں، ریاستی حکومتیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے  ، صنعت  مرکزی حکومت سے متعلقہ محکموں  اور دیگر   اسٹیک ہولڈروں  کے ساتھ  ویبنارس  اور میٹنگ کا  انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ معلومات آج  صارفین کے امور ،  خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت  جناب  دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے   لوک سبھا میں  پوچھے گئے ایک سوال کے   تحریری جواب  میں    فراہم کی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1337

 



(Release ID: 1696675) Visitor Counter : 106


Read this release in: English