سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میٹرک سے پہلے اور بعد کی اسکالر شپ اسکیم میں تبدیلیاں

Posted On: 09 FEB 2021 5:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 9 فروری2021: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے میٹرک سے پہلے اور بعد کے وضیفوں کی اسکیم میں درج ذیل تبدیلیاں کی ہیں۔

  1. پری میٹر اسکالر شپ اسکیم برائے ایس سی طلباء
  2. پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے SC طلباء
  3. پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم برائے OBC طلباء
  4. پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم برائے OBC طلباء

ہر اسکیم کے اعتبار سے جو اہم تبدیلیاں لائی گئی ہیں وہ حسب ذیل ہیں:۔

  1. پری میٹرک اسکالر شپ برائے SC طلباء

اسکیم کے تحت رقوما ت کی فراہمی کی نوعیت پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اسے مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40 کی حصہ داری( شمال مشرق ریاستوں کے لئے 90:10) کی شکل میں وضع کیا گیا یا قومی اختصاصی، جو بھی کم ہو۔ خاندان کی سالانہ آمدنی کی حد 2018 میں دو لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کی گئی تھی اور بھتوں میں بھی اضافی کیا گیا تھا۔

  1. درج فہرست ذاتوں (SC) طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم :۔ سال 2020-21 کے وران مرکزی کابینہ نے اس اسکیم کو 2020-21 سے 2025-26 تک جاری رکھنے اور اس کی نظر ثانی کی منظوری دی تھی جس میں دیگر باتوں کے علاوہ رقومات کی فراہمی کی نوعیت کو مرکز اور ریاستوں ے درمیان 60:40 کی حصہ داری طے کرنے ( شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں یہ حصہ داری 90:10 ہے) ، اسکیم کے تحت سب سے غریب کنبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور اسکیم کو لاگو کرنے کے لئے تیز رفتار آئی ٹی فریم ورک کی فراہمی شامل ہیں۔
  2. اور (iv) پری میٹرک اسکالر شپ برائے دیگرپسماندہ طبقے(OBC) اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے OBCOBC کے لئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک وضیفوں کے لئے آمدنی کی حد میں تبدیلی کی گئی ہے جو حسب ذیل ہے۔
  1. پری میٹرک اسکالر شپ برائے OBC:۔ ایک لاکھ روپے سالانہ سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے  سالانہ
  2. پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے OBC: ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے سالانہ

تمام واجب الادا رقومات اسکیم پر عمل کرنے والی تمام ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں کو ان کی مانگ کے مطابق سال 2019-20 تک جاری کردی گئی  ہیں۔

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے SC طلبا کے تحت جس پر حال ہی میں نظر ثانی کی گئی ہے۔ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ 2020-21 سے 2025-26 کی مدت کے دوران چار کروڑ کے قریب مستفیدین کو اسکالرشپ فراہم کئے جائیں جس میں غریب ترین کنبوں پر توجہ مرکو ز کی جائے اور وضیفوں کی تقسیم کے عمل میں تیزی لانے کے لئے اطلاعاتی ٹکنالوجی پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ اس اسکیم پر عمل کرنے والی تمام ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دفعات کو نافذ کریں۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹارین نے آج لوک سبھا میں ایک تحریر جواب میں دی۔

****

U.No. 1350

م ن۔ ر ف ۔س ا



(Release ID: 1696671) Visitor Counter : 97


Read this release in: English