دیہی ترقیات کی وزارت

بجٹ 2021-22:دیہی ترقی کی وزارت فاضل سرکاری زمین کی شناخت زمین کی مارکٹ ویلیو اور زمین کی مالیت کی منتقلی میں ایک کلیدی رول ادا کرسکتی ہے

Posted On: 09 FEB 2021 4:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 9 فروری 2021: وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں غیر استعمال شدہ اثاثوں یا بے کار پڑے اثاثو کی بات کی تھی زیادہ تر حکومت وزارتوں اور محکموں اور پبلک سیکٹر اداروں (پیرا89) کی فاضل زمینوں پر مشتمل ہیں۔ دیہی ترقی کی وزارت فاضل زمینوں کی شناخت ، مارکیٹ میں ان کی قیمتوں کا پتہ لگانے اور زمین کی ملکیت کے تبادلے میں کلیدی رول ادا کرسکتی ہے۔

بجٹ تقریر کےپیرا 89 میں کہا گیا ہے کہ ’’بے کار پڑے اثاثے آتم نربھر بھارت میں تعاون نہیں کرسکتے‘‘۔ اصل توجہ بیکار پڑے اثاثوں کی شناخت پر مرکوز کرنا ہے جن میں حکومت وزارتوں محکموں اور سرکاری زمرے کے اداروں کی فاضل زمینیں شامل ہیں اور اس کے بعد زمین کے منافع بخش استعمال کا عمل شروع کرنا ہے۔ اسپیشل پرپز وہیکل(SPV) کو استعمال کرتے ہوئے یہ عمل ہوسکتا ہے۔ یہ محکمہ SPV کی تین مرحلوں میں اعانت کرسکتا ہے جو درج ذیل ہیں۔

پہلا مرحلہ فاضل سرکاری زمیوں کی نشاندہی

محکمہ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں UT- کے زمین کے ریکارڈ ڈیٹا بیس کی مسلسل دیکھ ریکھ اور اسے تازہ ترین بنانے کا کام کررہا ہے جسے ایک جامع MIS سسٹم میں اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ MIS میں 90 فیصد سے زیادہ گاؤوں سے متعلق جانکاری کو زمین کے ریکارڈ میں محفوظ کیا گیا ہے۔ اس طرح محکمہ SPV کو اس زمین کی شناخت میں مدد کرسکتا ہے جو متعلقہ محکمے کے ذریعہ استعمال نہیں کی جارہی ہے۔

مرحلہ دو۔

زمین کی مارکیٹ قیمتوں کا تعین حکومت کے پاس موجود فاضل زمینوں کو منافع بخش بنانے کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ زمین کی کم سے کم بنیادی قیمت متعین کیا جائے۔ مستقبل میں SPV کے لئے یہ ایک مشکل کام ہوجائے گا کہ ملک میں بکھری ان زمینوں کی مارکیٹ کی قیمت کس طرح طے کی جائے۔ محکمہ SPV کو فاضل سرکاری زمین کو منافع بخش بنانے کے لئے ان کی کم سے کم بنیادی قیمتوں کے تعین میں مدد کرسکتا ہے۔

مرحلہ تین۔ زمین کی ملکیت کی منتقلی

زمین کو منافع بخش بنانے کے عمل میں آگے چل کر یہ اس عمل کا لازمی حصہ ہوگا کہ زمین کی مالیت درخواست گزار اداروں کو سونپی جائے۔ محکمہ رجسٹریشن ایکٹ 1908 سے استفادہ کررہا ہے جس کے تحت رجسٹریشن کے ساتھ ملکیت کی متنقلی اس محکمے کے ذریعہ ہوسکتی ہے جس میں مناسب متعلقہ دفعات کا استعمال کیا جائے گا۔

****

U.No. 1334

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1696669) Visitor Counter : 212