صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی شہری صحتی مشن کو مضبوط بنانا

Posted On: 09 FEB 2021 12:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09 فروری 2021: قومی شہری صحتی مشن (این یو ایچ ایم) مئی 2013 میں قومی صحتی مشن (این ایچ ایم) کے ذیلی مشن کے طور پر منظورکیا گیا، جس کا مقصد جھگیوں میں رہنے والے عوام اور کمزور آبادی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہری آبادی کو مساوی اور معیاری پرائمری حفظانِ صحت خدمات فراہم کرانا ہے۔ ریاستوں کو ان کے ریاستی صحتی شعبے اور شہری مقامی انجمنوں (یو ایل بی) کے توسط سے این یو ایچ ایم کے نفاذ کے تعلق سے رعایت دی گئی ہے۔

ریاستوں کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ اس کے آغاز سے اب تک، اس میں مالی اور مادی پیش رفت کے لحاظ سے بتدریج اضافہ رونما ہوا ہے۔ اب تک، اس مشن کے تحت 6493.28 کروڑ روپئے جاری کیے جا چکے ہیں۔ شہری علاقوں میں مجموعی  طورپر 5430 سہولتی مراکز (5246 ۔ یو پی ایچ سی ایس اور 184 یو سی ایچ سی ایس) کو مضبوطی فراہم کرانے ، 807 نئے یو پی ایچ سی ایس اور 86 نئے یو سی ایچ سی ایس کی تعمیر کے لئے تعاون فراہم کرایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 3692 میڈیکل افسران، 506 اسپیشلسٹ اور 36037 نیم طبی اسٹاف کو منظوری دی گئی۔ پروگرام کے تحت 77019 آشا اور 93600 ایم اے ایس کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم ۔ جے اے وائی) اور اے بی ۔ صحت اور تندروستی کے مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کی تشکیل کے دو جڑواں عناصر کے ساتھ 2018 میں لانچ کی گئی آیوشمان بھارت (اے بی) کے تحت، شہری پرائمری صحتی مراکز (یو پی ایچ سی)خدمات کی توسیع کے ساتھ، ایچ ڈبلیو سی کے طور پر سرگرم عمل ہوئے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این یو ایچ ایم کے نفاذ کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔ ان کی مالی اور مادی پیش رفت کی نگرانی کے لئے باقاعدہ طور پر مشاورت اور ویڈیو کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ اس کے علاوہ، وزارت، این یو ایچ ایم سمیت این ایچ ایم کے تحت خدمات کو مضبوطی فراہم کرانے کی غرض سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مسلسل تکنیکی امداد فراہم کر رہی ہے۔ وقتاً فوقتاً ، موضوع کے لحاظ سے رہنما خطوط اور کتابچے تیار کیے گئے ہیں اور انہیں ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا ہے۔ ریاستوں کے باقاعدہ دوروں کے ساتھ ساتھ تریبت اور صلاحیت سازی کی بھی حمایت کی جا رہی ہے۔

وزیر مملکت (صحت اور کنبہ بہبود)، جناب اشونی کمار چوبے نےآج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع دی۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U-1347



(Release ID: 1696664) Visitor Counter : 92


Read this release in: Telugu , English , Bengali , Manipuri