وزارت ثقافت

آکاشوانی سنگیت سمیلن کو اب  بھارت  رتن پنڈت بھیم سین جوشی آکاشوانی سنگیت سمیلن کہا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2021 7:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 06 فروری     مشہور و معروف آکاشوانی سنگیت سمیلن کو بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی کا نام دیا گیا ہے۔ اب  اسے بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی آکاشوانی سنگیت سمیلن کہا جائے گا۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب  پرکاش جاوڈیکر نے  آج پونے (مہاراشٹر) میں منعقدہ پنڈت بھیم سین جوشی صد سالہ یادگاری تقریب میں اس کا اعلان کیا ۔

موسیقی کی اپنی باقاعدہ نشریات کے علاوہ آکاشوانی سنگیت سمیلن کے انعقاد سےآل انڈیا ریڈیو نے اپنے کلاسیکی موسیقی کے سامعین کی ستائش حاصل کی ہے۔ اس سمیلن میں ملک بھر کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس موقع پرجناب  جاوڈیکر نے کہا کہ "دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو نے پنڈت بھیم سین جوشی کے بڑے موسیقی کے بڑے خزانے کے دروازے کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈنگ اب یو ٹیوب پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات انہیں ملک بھرمیں بڑی تعداد میں   سامعین تک انہیں پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا " موسیقی کی کئی شکلیں ہیں اور ان میں ہمیں ترغیب دینے کی طاقت ہے۔ پنڈت بھیم سین جوشی کے آشیرواد کے باعث آریہ سنگیت پرسارک منڈل 67 سال تک بغیر کسی وقفے کے کام کر سکا۔ پنڈت جی سبھی کے محبوب تھے۔ جس طرح انہوں نے بیرون ممالک کے انعقاد میں مظاہرہ کیا اسی طرح زندگی کی ہر سطح کے لوگوں کے لیےبھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ  کیا ۔"

پنڈت بھیم سین جوشی کو 2009 میں  بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

پنڈت بھیم سین جوشی 4 فروری 1922 کو کرناٹک کے اس وقت کے دھارواڑ ضلع کے گڈگ میں جنم ہوا تھا۔ پونے ان کی  عملی زندگی تھی جہاں انہوں نے گائیکی کے خیال کے روپ کے بطور ایک ماہر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہیں بھکتی سنگیت – بھجن اور ابھنگوں کے ان کے مقبول عام گائیکی کے لیے بھی شہرت حاصل ہوئی ۔

اس موقع پر سینئر رہنما شرد پوار اور جناب ونے سہسربودھے بھی موجود تھے۔

وہیں اس موقع پر پنڈت جوشی کے شاگرد اپیندر بھٹ اور آنند بھاٹے نے سنگیت پیش کیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح ۔ رض (

 (06.02.2021)

U-1256


(ریلیز آئی ڈی: 1695968) وزیٹر کاؤنٹر : 165