وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی وزیر عزت مآب میری ایلزبتھ ٹرس کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی

Posted On: 05 FEB 2021 8:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی5 فروری2021:محکمہ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں برطانیہ کی بین الاقوامی تجارت کی وزیر عزت مآب میری ایلزبتھ ٹرس سے ملاقات کی۔

محترمہ میری ایلزبتھ ٹرس نے مستقبل رُخی جدید نوعیت کے بجٹ کے لئے ہندوستان کو مبارکباد دی جس میں سرمایہ کاری اور کووڈ-19 کے بعد کی دنیا میں بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

1222.jpg

محترمہ ٹرس نے ہندوستان کے فن ٹیک، ڈیجیٹل معیشت ، اسٹارٹ اپس، اختراع اور ڈیٹا کے شعبوں میں اہم مقام کا اعتراف کیا۔محترمہ ٹرس نے کووڈ-19 عالمی وبا سے نمٹنے میں ہندوستان کے برقت اور مؤثر اقدامات کو بھی سراہا۔ کووڈ ویکسین کے میدان میں قریبی تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور بھروسہ مند ساجھیداری کا اظہار ہوا ہے۔ برطانیہ کی حکومت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ساتھ قریبی تال میل کی خواہشمند ہے۔

محترمہ سیتارمن نے بجٹ کے ذریعہ لائی گئی اصلاحات کو اجاگر کیا اور برطانیہ کے لئے ساتھ قریبی اشتراک کے شعبوں کی نشاندہی کی جس میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، بیمہ سیکٹر اور چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی عالمی صنعتوں میں شمولیت شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی اشتراک ہندوستان برطانیہ سالانہ اقتصادی اور مالی مذاکرات کے ذریعہ جاری ہے۔ یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ہندوستان اور برطانیہ کسٹمز تعاون اور کسٹمز کے معاملات میں باہمی انتظامی مدد بھی کررہے ہیں۔

میٹنگ میں برطانیہ کو ہندوستان کا ایک اہم دوطرفہ ساجھیدار قرار دیتے ہوئے ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ جو مضبوط روشن خیال جمہوریتوں، مشترکہ تارکین وطن برادریوں ، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ اہم پارٹنر ہیں۔ دونوں فریقوں نے یہ بات تسلیم کی کہ گزشتہ دہائی سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے پاس اس طرح کے بے پناہ امکانات ہیں کہ وہ کووڈ کے بعد کی اور بریکسٹ کے بعد کے منظرنامے میں اپنے تعاون کو اور بھی مستحکم کریں۔

****

 

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1240


(Release ID: 1695896) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi