یو پی ایس سی

مشترکہ ڈیفنس سروسیز کے امتحان (1) 2020 کا حتمی نتیجہ

Posted On: 05 FEB 2021 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05 فروری2021:یونین پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ ڈیفنس سروسیز کے امتحان (1) 2020  کا اہتمام فروری 2020 میں کیا تھا اور ہندوستانی ملٹری اکیڈمی ، دہرادون کے 150 ویں کورس، انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا ، کیرالہ اور ایئرفورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس یعنی نمبر 209 ایف (پی) کورس میں داخلے کے لئے ایس ایس بی کے انٹرویوز کا اہتمام وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ نے کیا تھا۔نتائج کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے والے 95 (50 + 39 + 06) امیدواروں کی میرٹ کے تحت مندرجہ ذیل فہرستیں ہیں۔

2۔  مختلف کورسوں کے لئے تینوں فہرستوں میں کچھ عام امیدوار موجود ہیں۔

3۔ خالی آسامیوں کی تعداد ، جیسا کہ حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے  وہ انڈین ملٹری اکیڈمی کے لئے 100 [بشمول 13 کالی اسامیاں این سی سی ‘سی’ سرٹیفکیٹ (آرمی ونگ) رکھنے والوں کے لئے مختص )]، 45 انڈین نیول اکیڈمی ، ایزیمالا ، کیرالہ ایگزیکٹو (جنرل سروس) کے لئے [بشمول 06 خالی آسامی این سی سی ‘سی’ سرٹیفکیٹ ہولڈرز (نیول ونگ)کیلئے] اور 32 ائر فورس اکیڈمی ، حیدرآباد کے لئے  (این سی سی اسپلٹ انٹری کے ذریعے این سی سی ‘سی’ سرٹیفکیٹ (ایئر ونگ) رکھنے والوں کے لئے 03 آسامیاں محفوظ ہیں۔

4۔  کمیشن نے بالترتیب انڈین ملٹری اکیڈمی ، انڈین نیول اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے لئے تحریری امتحان میں اہل کے طور پر 2614 ، 1429 اور 632 کی سفارش کی تھی۔

حتمی طور پر کوالیفائی کرنے والے امیدوار وہ ہیں جن کی تعداد آرمی ہیڈ کوارٹرز کے ذریعہ کئے گئے ایس ایس بی ٹیسٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔

5۔ ان فہرستوں کی تیاری میں میڈیکل امتحان کے نتائج کو خاطر میں نہیں لایا گیا ہے۔

6۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی تصدیق ابھی بھی آرمی ہیڈ کوارٹر کے زیر عمل ہے۔

لہذا ان سبھی امیدواروں کی امیدواریاں اس اسکور پر عارضی ہیں۔

امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تارئخ پیدائش، تعلیمی قابلیت وغیرہ کی تائید میں  اپنی اصل سرٹیفکیٹس فوٹو اسٹیٹ اٹیسٹ کردہ کاپیوں کے ساتھ اپنی پسند کے مطابق  آرمی ہیڈ کوارٹرز / نیول ہیڈ کوارٹرز / ایئر ہیڈ کوارٹر کو بھیج دیں۔

7۔  اگر پتے میں کوئی تبدیلی ہو تو ، امیدواروں کو فوری طور پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹرز / نیول ہیڈ کوارٹرز / ایئر ہیڈ کوارٹر کو اس سے آگاہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

8. یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in.پر بھی دستیاب ہوں گے۔

تاہم ، مشترکہ دفاعی خدمات امتحانات (1)  2020 کے لئے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد امیدواروں کے مارکس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

9۔ مزید کسی بھی معلومات کے لئے امیدوار کمیشن آفس کے گیٹ 'سی' کے قریب سہولت کاؤنٹر سے کسی بھی کام کے دن میں  ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر صبح 10 بجے سے شام پانچ منٹ کے درمیان رابطہ کرسکتے ہیں۔

ریزلٹ کے لئے یہاں کلک کریں۔Please click here for results:

*****

 

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1242

 


(Release ID: 1695895) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi