خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مربوط اطفال ترقی اسکیموں کا جائزہ

Posted On: 05 FEB 2021 4:27PM by PIB Delhi

 

آنگن واڈی خدماتی اسکیم   کے تحت معیاری انتظام کاری اطلاعاتی نظام (ایم آئی ایس)کے توسط سے پیش رفت  کا جائزہ لینے کے لئے اسکیم میں بنیادی طور پر ایک مانٹرنگ سسٹم موجود ہوتا ہے۔

ملک میں تغذیائی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گذشتہ ایک برس میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ پائیدار کوششیں کی گئی ہیں۔ تغذیائی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ تسلیم شدہ تجربہ گاہوں میں جانچ، اور حکمرانی کو بہتر بنانے ،پوشن ٹریکر کے تحت فراہمی اور لیوریج تکنالوجی کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس امر کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے کہ اضافی تغذیہ کی کوالٹی خوراک، سلامتی اور اسٹینڈرس ایکٹ، 2006  اور اس کے تحت قواعد وضوابط میں تجویز کردہ معیارات سے مطابقت رکھتی ہو۔  غذائی طور طریقوں میں روایتی حکمت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غذائی تنوع کے فرق کو مٹانے کے لئے آنگن واڈی مراکز میں پوشن  واٹیکاؤں  کی ترقی میں تعاون کے لئے ایک پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع  خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U-1247


(Release ID: 1695868) Visitor Counter : 102


Read this release in: English