کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم

Posted On: 05 FEB 2021 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5 /فروری 2021 ۔ اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) کو آئندہ چار برسوں کی مدت کے لئے منظوری دی گئی ہے جس کا آغاز 2021-22 سے ہوگا۔ اس کا نفاذ یکم اپریل 2021 سے کیا جائے گا۔ اس اسکیم کا مقصد پروف آف کنسیپ، پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ، پروڈک ٹرائلس، بازار میں داخلے اور کمرشیلائزیشن کے لئے اسٹارٹ اپ کو مالی مدد دینا ہے۔ ملک بھر میں اہل انکیوبیٹرس کے توسط سے اہل اسٹارٹ اپس کو سیڈ فنڈنگ دستیاب کرانے کی خاطر آئندہ چار برسوں میں 945 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس اسکیم سے تقریباً 3600 اسٹارٹ اپس کو مدد ملے گی۔

آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت اعلان شدہ متعدد اقدامات اسٹارٹ اپ کے لئے فائدہ مند ہیں۔

یہ اطلاع صنعت و تجارت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1215

 


(Release ID: 1695726) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Marathi