اقلیتی امور کی وزارتت

’’نئی روشنی‘‘ اسکیم کا بحیثیت مجموعی مقصد اقلیتی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ گھروں اور برادری کی چہاردیواری سے باہر آئیں اور سماج میں قائدانہ کردار ادا کریں


اس اسکیم کا نفاذ، اسکیم سے نافذ العمل رہنما ہدایات کے تحت نئی روشنی اسکیم کے پینل میں شامل کی گئیں غیرسرکاری تنظیموں کے توسط سے کیا جارہا ہے

’’سیکھو اور کماؤ‘‘ اسکیم اور ’’نئی منزل اسکیم‘‘ جیسی دیگر اسکیمیں بھی اقلیتی خواتین کو اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے میں مدد کررہی ہیں



Posted On: 05 FEB 2021 5:46PM by PIB Delhi

 

’’نئی روشنی اسکیم‘‘

اقلیتی خواتین کے اندر قیادت کے فروغ کے لئے تیار کی گئی ایک اسکیم ’’نئی روشنی‘‘ کا نفاذ ملک بھر میں کیا جارہا ہے، جس کا مقصد معلومات، ٹولس اور تکنیک دستیاب کراکر خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ سرکاری نظامات، بینکوں اور دیگر اداروں سے سبھی سطحوں پر جڑسکیں۔ اس میں زیر تربیت خواتین کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے، تاکہ وہ سماج کی آزاد اور پراعتماد رکن بن سکیں۔ اس اسکیم کا بحیثیت مجموعی مقصد اقلیتی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ وہ گھروں اور برادری کی حدود سے باہر نکل سکیں اور سماج میں قائدانہ کردار ادا کرسکیں۔ اس اسکیم کے تحت 6 دن کی ٹریننگ دی جاتی ہے، جس کے بعد ایک سال کی مدت تک ہینڈ ہولڈنگ کی جاتی ہے، یعنی انھیں کچھ کرنے کے لئے سہارا دیا جاتا ہے۔ یہ ٹریننگ متعدد پہلے سے تیار ٹریننگ ماڈیولس پر دی جاتی ہے، جس میں خواتین سے متعلق مسائل یعنی فیصلہ سازی میں شراکت داری کے توسط سے خواتین کی قیادت، خواتین کے لئے تعلیمی پروگرام، صحت و صفائی، خواتین کے قانونی حقوق، مالی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی، سوچھ بھارت، لائف اسکلس اور سماجی و برتاؤ سے متعلق تبدیلی کی وکالت کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت جتنی اقلیتی خواتین کو فائدہ ہوا ہے اس کی ریاست وار / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیل ضمیمہ (نیچے) میں دی گئی ہے۔

اس اسکیم کا نفاذ، اسکیم کی نافذ العمل رہنما ہدایات کے تحت نئی روشنی اسکیم کے لئے پینل میں شامل غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

نئی روشنی اسکیم جہاں خاص طور پر خواتین استفادہ کنندگان کو اپنی توجہ کا مرکز بناتی ہے وہیں وزارت کی دیگر اسکیمیں بھی اقلیتی خواتین پر بہت زیادہ زور دیتی ہیں۔ سیکھو اور کماؤ اسکیم کے استفادہ کنندگان میں 33 فیصد استفادہ کنندگان خواتین ہیں۔ اسی طرح سے نئی منزل اسکیم کے کل استفادہ کنندگان 30 فیصد خواتین ہیں۔ یہ اسکیمیں اقلیتی خواتین کو اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

 

ضمیمہ:

اقلیتی خواتین کا لیڈرشپ ڈیولپمنٹ (نئی روشنی) اسکیم کے تحت زیر تربیت خواتین کی ریاست وار تعداد

نمبر شمار

ریاستیں

تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی کل تعداد

1

آندھرا پردیش

6500

2

اروناچل پردیش

625

3

آسام

22175

4

بہار

9775

5

چھتیس گڑھ

2700

6

دہلی

4800

7

گجرات

3900

8

ہریانہ

1850

9

ہماچل پردیش

500

10

جموں و کشمیر

2525

11

جھارکھنڈ

5375

12

کرناٹک

9700

13

کیرالہ

5350

14

مدھیہ پردیش

41775

15

مہاراشٹر

6975

16

منی پور

6975

17

میگھالیہ

125

18

ناگالینڈ

1700

19

اوڈیشہ

6250

20

پنجاب

3275

21

راجستھان

17500

22

سکم

400

23

تلنگانہ

1025

24

تری پورہ

850

25

تمل ناڈو

5200

26

اترپردیش

215275

27

اتراکھنڈ

10640

28

مغربی بنگال

8475

 

مجموعی تعداد

402215

یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کے ذریعہ 4 فروری 2021 کو لوک سبھا میں دی گئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1217

 



(Release ID: 1695723) Visitor Counter : 176


Read this release in: English