وزارت دفاع
اینٹی –ایکسس ایریا ڈینائل صلاحیتیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2021 7:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04: فروری 2021: ہندوستانی فوج ہماری سرحدوں پر درپیش خطرات سے باخبر ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
چاررکنی (کیو یو اے ڈی ) طریقہ کار کے تحت ہندوستان نے مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات سے متعلق آسٹریلیا ، جاپان اور امریکہ کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا ہے۔چاروں ساجھیدارایک آزاد ، کھلی ، خوشحال اور شمولیاتی بحرالکاہل خطے کی ساجھیداری کرتے ہیں ، جو ساجھا اقدار،اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے لئے عزت پر مبنی ہیں ۔
کواڈ فریم ورک نے عام مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔کنکٹیوٹی اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ ، انسداد دہشت گردی ، سائبر سکیورٹی ، سمندری تحفظ ، انسانی بنیادوں اور تباہی میں راحت کے شعبوں میں فعال تعاون پر توجہ مرکوز ہے ، جس کا مقصدوسیع ہوتے ہوئے بین رابطی ہند بحرالکاہل خطے میں امن ،سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے ۔ یہ معلومات آج لوک سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے جناب ایس جگاترک شکن کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 1148
(ریلیز آئی ڈی: 1695118)
وزیٹر کاؤنٹر : 146