وزارت دفاع

سابقہ فوجیوں کے لئے بازآبادکاری کی اسکیمیں

Posted On: 03 FEB 2021 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04: فروری 2021:    تینو ں مسلح افواج کی خدمات کے سابق فوجیوں ( ای ایس ایم ) کو بازآبادکاری کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے بازآبادکاری کے ڈائریکٹوریٹ  جنر ل  ( ڈی جی آر ) کے ذریعہ بازآبادکاری کی درج ذیل اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔

  • ڈی جی آر میں آن لائن اندراج کے ذریعہ بازآبادکاری کی امداد۔بازآبادکاری کی ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی آر ) مختلف سرکاری تنظیموں ، سرکاری شعبوں کی کمپنیوں ،  کارپوریٹ ہاؤسز، نجی شعبے ، مرکزی نیم فوجی افواج  وغیرہ کو  سابق  فوجیوں کو دوبارہ روزگار فراہم کرنے کے لئے ان کی ضروریات کی بنیاد پر سابق فوجیوں کی خدمات فراہم کراتی ہے۔
  • ڈی جی آر کی اسپانسر کردہ   سکیورٹی ایجنسی اسکیم  -ڈی جی آر ، ای ایس ایم  کے ذریعہ چلائی جانے والی نجی حفاظتی ایجنسیوں  اور ریاستی ای ایس  ایم کارپوریشنوں  کا پینل تیار کرتی ہے نیز ان کی سرپرستی کرتی ہے ، جس کا مقصد مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنیوں  ، کارپوریٹ ہاؤسز ، نجی شعبے کی کمپنیوں  وغیرہ میں  سکیورٹی گارڈ فراہم کرنا ۔
  • این سی آر میں ای ایس ایم کے ذریعہ سی این جی اسٹیشنوں کا انتظام ۔اسکیم میں اندراج شدہ خواہشمند سابقہ فوجیوں کو آئی جی ایل ( نئی دہلی ) اور ایم این جی ایل (پونے ) کی درخواست موصول ہونے پر  روزگار فراہم کیاجاتا ہے۔
  • ہندوستان بھر میں بی پی سی ایل /آئی او  سی ایل کو کو  آؤٹ لیٹس   کا الاٹمنٹ ۔ ای ایس ایم (افسران ) /جے سی او ، جو کہ ڈی جی آر میں  رجسٹرڈ ہیں اور جنہوں نے  دیگر کوئی اور فائدہ نہیں اٹھایا ہے، انہیں  تیل کی کمپنی کی ضروریات پر مبنی ، ای ایس ای (افسر) کی پسند کی ریاست میں  کوکو آؤٹ لیٹس   کے لئے اسپانسر کیا جاتا ہے۔
  • این سی آر میں مدر ڈیری دودھ کے بوتھوں اور پھل اور سبزیوں  (سفل ) دوکانوں کا الاٹمنٹ –دودھ یا سفل (پھل اور سبزی ) کے بوتھوں کے لئے علیحدہ سے اندراج شدہ ای ایس ایم  اور اس علاقے کے مقصد کے لئے زون کے کثیر انتخاب فراہم کرنے والوں کے لئے ہے، جہاں ان بوتھوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • باقاعدہ  ایل پی جی ڈسٹری بیوشن شپ  کا الاٹمنٹ – جنگی بیوائیں /جنگ میں  فوت ہونے والے فوجیوں کے پسماندگان  ، جنگ میں معذور ہونے والے نیز کارروائی والے علاقے میں خدمات انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران معذورہونے والے ، ان افرادکی بیوائیں اور پسماندگان ، جو فوجی خدمت کے دوران  یادیگر کارروائیوں  میں فوت ہوگئے ہیں اور  فوجی خدمت کے دوران کسی وجہ سے امن کے دور میں معذور ہونے والےسابقہ فوجی  اس کے لئے اہل ہیں۔
  • راجیو گاندھی گرامین ایل پی جی وترک ( آرجی جی ایل وی ) اسکیم کے تحت  ایل پی جی کی ایجنسی  - جنگی بیوائیں /جنگ میں  فوت ہونے والے فوجیوں کے پسماندگان  ، جنگ میں معذور ہونے والے نیز کارروائی والے علاقے میں خدمات انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران معذورہونے والے ، ان افرادکی بیوائیں اور پسماندگان ، جو فوجی خدمت کے دوران  یادیگر کارروائیوں  میں فوت ہوگئے ہیں اور  فوجی خدمت کے دوران کسی وجہ سے امن کے دور میں معذور ہونے والےسابقہ فوجی  اس کے لئے اہل ہیں۔
  • خوردہ آؤٹ لیٹ ڈیلرشپ(پٹرول /ڈیزل ) - جنگی بیوائیں /جنگ میں  فوت ہونے والے فوجیوں کے پسماندگان  ، جنگ میں معذور ہونے والے نیز کارروائی والے علاقے میں خدمات انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران معذورہونے والے ، ان افرادکی بیوائیں اور پسماندگان ، جو فوجی خدمت کے دوران  یادیگر کارروائیوں  میں فوت ہوگئے ہیں اور  فوجی خدمت کے دوران کسی وجہ سے امن کے دور میں معذور ہونے والےسابقہ فوجی  اس کے لئے اہل ہیں۔
  • ڈ ی جی آر ، ای ایس ایم روزگار سمینار / روزگار میلے – ڈی جی آر اور ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی ) کےدرمیان 2014  میں ایک مفا ہمت نامے ( ایم او یو ) پر دستخط کئے گئے تھے، جس کا مقصد کارپوریٹ شعبے میں سابقہ  فوجیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔مفاہمت نامے پر مبنی ، سی آئی آئی کی مدد کے ساتھ روزگارمیلے منعقدکئے جارہے ہیں ۔ یہ روزگار کے میلے  ایک مناسب مقام پر منعقد کئے جاتے ہیں ،جہاںمتناسب  شناخت شد ہ سابق فوجی کارپوریٹ آجروں کو  فراہم کئے جاتے ہیں ،جو کہ  پیش کردہ  اوپننگ  پر مبنی ہوتے ہیں اور جو سابق فوجی کی مہارتوں کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔
  • ای ایس ایم کوئلے کی لوڈنگ اور نقل وحمل کی اسکیم – یہ اسکیم  کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) اور جی جی آر کے درمیان مفاہمت نامے کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔
  • کوئلہ ٹریپر  اٹیچمنٹ اسکیم – یہ اسکیم ، ای ایس ایم کوئلے کی لوڈنگ اور نقل وحمل کی اسکیم کے ساتھ منسلک ہے۔

سن 2015سے باز آبادکاری کی مختلف  اسکیموں کے تحت  221180 کی تعداد میں سابقہ فوجی ، بیوائیں نیز معذور سابقہ فوجی استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔

          بازآباکاری کی ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی آر ) کی اسکیمیں   ،سرکاری شعبے کی کمپنیو ں  ، کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنیوں  ، اندر پرستھ  گیس لمیٹڈ /این این جی ایل اور مدر ڈیری میں اسامیوں پر مبنی ہیں۔جب کبھی  ڈی آر کو متعلقہ ایجنسی کے ذریعہ  خالی اسامیوں کی معلومات فراہم کی جاتی ہے ، ان سے پورے طورپر  استفادہ  کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات  جناب جگل کشور شرما کے ذریعہ  پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دفاع کے وزیر مملکت  جناب شریپد نائک نے آج لوک سبھا میں  فراہم کیں۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 1147


(Release ID: 1695116) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Tamil