ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور(مال ڈھلائی کے راستے)

Posted On: 03 FEB 2021 6:56PM by PIB Delhi

ریلوے، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، غذااور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (مال ڈھلائی کے راستے) کے درج ذیل 2 سیکشن  کو شروع کرنے کے بعد بھارت کے معزز وزیراعظم کےذریعے ملک کو  وقف کر دیا گیا ہے:

1.بھاؤ پور سے خورجہ (351 کلو میٹر) کا  ایسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ای ڈی ایف سی) بتاریخ 29؍ جنوری 2020۔

2.ریواڑی سے مدار (306 کلو میٹر) کا ویسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور(ڈبلیو ڈی ایف سی) بتاریخ 7؍جنوری 2021۔

گزشتہ 3سالوں کی مال ڈھلائی اور مال ڈھلائی سے ہونے والی آمدنی کی تفصیلات درج ذیل ہے:

سال

مال ڈھلائی

(ملین ٹن میں)

مال ڈھلائی سے ہونے والی آمدنی

(کروڑ میں)

2017-18

1159.55

Rs. 1,17,055.40

2018-19

1221.48

Rs. 1,27,432.72

2019-20

1208.41

Rs. 1,13,487.89

 

خوراک کی ڈبہ بندی کی وزارت کی نگرانی میں چلائی جا رہی ایک اسکیم کے تحت کسان ریل کے ذریعے پھل اور سبزیوں کو لانے لے جانے پر 50 فیصد کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

 

مال ڈھلائی سے متعلق مزید کاروبار کومتوجہ کرنےکےلئے ریلوے نے ٹیرف اور غیر ٹیرف سے متعلق متعدد قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

1.ریل کے لئے مال ڈھلائی کے کاروبار کو سرگرمی سے آگے بڑھانے اور متوجہ کرنے کے لئے تجارتی ترقیاتی اکائیوں کا قیام۔

2.خام لوہا اور کوئلہ کو چھوڑ کر تمام مال کی ڈھلائی کےلئے ریلوے کے کرایہ پر 15 فیصد مصروف سیزن کےسرچارج کی واپسی۔

3.کوئلہ، خام لوہا اور لوہا اور اسٹیل کی لمبی دوری تک ڈھلائی پر کرایے میں 15 سے 20 فیصد کی رعایت۔

4.چھوٹی دوری تک سامانوں کی ڈھلائی (کوئلہ اور خام لوہا کو چھوڑ کر) کے کرایے میں 10 سے 15 فیصد کی رعایت۔

5.کووڈ وبائی مرض کی ابتدا سے لےکر 31؍ اکتوبر 2020 تک مال سے لدے کنٹینروں پر 5 فیصد کی رعایت اور خالی کنٹینروں پر 25 فیصد کی رعایت اور کنٹینرریک پرمستحکم   چارجیز کی معافی۔

6.دھات کی راکھ جیسے سامانوں پر مخصوص رعایت ۔

7.صنعتی نمک کی درجہ بندی کی وضاحت۔

8.موجودہ اسکیموں کی تعمیر جیسے خالی ڈبوں کی ڈھلائی کے روایتی راستے، ویگن انویسٹمنٹ اسکیم، پی ایف ٹی، سائڈنگ پالیسی کو آسان اور صارف کے مطابق بنایا گیا ۔

9.سائڈنگ کے لئے متعارف کرائےگئے ڈیمریج کے لئے ڈیبٹ ؍ کریڈٹ اسکیم۔

10.فریٹ بزنس ڈیولپمنٹ پورٹل کی شروعات۔

*************

( ش ح ۔ق ت۔  ک ا)

U. No. 1157



(Release ID: 1695059) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Tamil