کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ

Posted On: 03 FEB 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ گزشتہ تین مالی سالوں اور موجودہ مالی سال کے درمیان بھارت اور چین کے درمیان برآمدات / درآمدات اور تجارتی خسارے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مالی سال

تجارت ملین امریکی ڈالر میں

تجارتی خسارہ

برآمدات

درآمدات

2017-18

13333.53

76380.70

63047.16

2018-19

16752.20

70319.64

53567.43

2019-20

16612.75

65260.75

48647.99

2020-21

(اپریل-نومبر)*

13639.18

38817.90

25178.72

 (ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس)

*عبوری

بھارت سرکار نے مسلسل کوششیں کی ہیں کہ چین کے ساتھ مزید متوازن تجارت کے جاسکے، جس میں دو فریقی تعلقات بھی شامل ہیں، تاکہ چین کو بھارتی برآمدات کی راہ میں حائل نان ٹیرف رکاوٹیں دور ہوسکیں۔ ان کوششوں کے توسط سے متعدد پروٹوکول پر دستخط کئے گئے ہیں، تاکہ بھارتی چاول، تمباکو، فش میل / مچھلی کا تیل اور مرچ والے کھانوں کی بھارت سے چین کو برآمدات کی سہولت مل سکے۔ حکومت نے برآمد کاروں کو مدد دینے کے لئے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس ضمن میں برآمدات میں اضافہ کے لئے چین کے ممکنہ درآمدکاروں اور بھارت کے ممکنہ برآمد کاروں کے درمیان بائرس سیلر میٹنگوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مزید برآں بھارتی برآمد کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بڑے تجارتی میلوں میں حصہ لیں اور بھارتی مصنوعات کی نمائش کریں۔

حکومت نے بھارتی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایکسپورٹ پرموشن کونسلوں / تجارتی اداروں کو حساس بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

حکومت نے ایسی پالیسیوں کا نفاذ بھی کیا ہے جن سے کاروبار کو آسان بنانے اور ڈیولپڈ لینڈ اور انفرااسٹرکچر کے التزام کے ذریعے مینوفیکچرنگ کی خاطر فزیکل ماحول بناکر گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ مل سکے۔

یہ اطلاع صنعت و تجارت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1124

 


(Release ID: 1695015) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Tamil