کارپوریٹ امور کی وزارتت

قرض نادہندگان اور دیوالیہ  پن سے متعلق ہندوستانی بورڈ نے ’’ کمیٹی برائےقرض دہندگان: عوامی اعتماد کا انسٹی ٹیوشن‘‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 29 JAN 2021 9:46PM by PIB Delhi

قرض نادہندگان اور دیوالیہ پن سے متعلق ہندوستانی بورڈ   نے آج(آئی بی بی آئی)نے  اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور انڈین بینکوں  کی ایسو سی  ایشن کے ساتھ مشترکہ طور پر ’’کمیٹی برائے قرض دہندگان: عوامی اعتماد کا ایک انسٹی ٹیوشن‘‘ کے عنوان پر  ایک روزہ ورچوول ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

مالیاتی قرض دہندگان کو  فائدہ پہنچانے کیلئے منعقد  اس سلسلے کی یہ پانچویں  ورکشاپ ہے، جو قرض کی ادائیگی میں نااہل اور دیوالیہ پن کوڈ، 2016 (کوڈ) کے تحت  قرض دہندگان کی کمیٹی (سی او سی) پر مشتمل ہے۔اس ورکشاپ میں 15 شیڈولڈ کمرشیل بینکوں اور مالیاتی اداروں کے 31 سینئر عہدیداروں (جنرل منیجرز اور ایکزیکیٹو ڈائرکٹرز) نےشرکت کی۔

کمپنی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما نے اس موقع پر افتتاحی خطبہ پیش کیا۔   ریزرو بینک آف انڈیا کےڈپٹی گورنر جناب ایم راجیشور راؤ نے ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چئیرمین جناب دنیش کھیرا نے  اس موقع پرخصوصی خطاب کیا؛ جبکہ انڈین  بینکس ایسو سی ایشن کے چیف ایکزیکٹو جناب سنیل مہتہ کے  خیرمقدمی کلمات سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔

ورکشاپ کے اہم  مقررین میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے منیجنگ ڈائیرکٹر جناب سی ایس شیٹی، پی ڈبلیو سی انڈیا کے چئیرمین جناب سنجیو کرشن،  ایڈلویز گروپ  کے چئیرمین جناب راکیش شاہ؛، ساردل امر چند منگل داس کے منیجنگ پارٹنر جناب شاردل شراف اور آئی بی بی آئی کے سربراہ ڈاکٹر ایم ایس ساہو جیسے نامور ماہرین شامل تھے۔

ورکشاپ کا مقصد ضابطوں کے تحت  سی او سی سے کردار اور توقعات کے بارے میں بہتر سمجھ پیدا کرنا اور مالی قرض دہندگان کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ اس امر کو  یقینی بنایا جاسکے کہ سی او سی :

(اے) انتہائی احتیاط اور جاں فشانی سے اپنے قانونی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتا ہے۔

(بی) متعدد تجویز کردہ مسابقتی  منصوبوں کو تیار کرنے اور ان میں سے بہترسے بہتر کو منظور کرنے کے معاملے میں کاروباری فیصلے کرنے کی صلاحیت اور تحریک دیتاہے؛ اور

(سی)  حل کئے جانے کے عمل میں  فائدہ حاصل کرنے والوں کے فائدوں پر غور  و فکر  کرتی ہےاوران میں توازن کو برقرار رکھتا ہے۔

*****

ش ح۔ ن ر (30.01.2021)

U NO: 977

 



(Release ID: 1693555) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi