قانون اور انصاف کی وزارت

جسٹس سنیل کمار اوستھی  مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے جج کے عہدے سے مستعفی

Posted On: 29 JAN 2021 5:13PM by PIB Delhi

جسٹس سنیل کمار اوستھی نے آئین کی دفعہ 217 کی شق (1) کی شرط (اے) کا اتباع کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے، جس کا اطلاق  02 جنوری 2021 سے ہوگا۔ قانون وانصاف کی وزارت نے اس سلسلے میں آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

جسٹس سنیل  کمار اوستھی 15 اکتوبر 1985 کو سول جج کلاس-II کی حیثیت سے جوڈیشیل سروس میں شامل ہوئے تھے اور انھوں نے ایک  جوڈیشیل آفیسر کی حیثیت سے  مختلف مقامات پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ 13 اکتوبر 2016 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر اور 17 مارچ 2018 کو  مستقل جج کے طور پر ان کا تقرر کیا گیا  ۔

*****

ش ح۔ ن ر (30.01.2021)

U NO: 973



(Release ID: 1693539) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi