وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے ایف اے سی ٹی۔81 کو سبکدوش کیا گیا
Posted On:
29 JAN 2021 2:18PM by PIB Delhi
سوپر ڈی وورا ایم کے II کلاس کے بھارتی بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ (آئی این ایف اے سی) ٹی۔81 کو 20 برسوں سے زیادہ مدت تک کامیابی کے ساتھ ملک کی خدمت انجام دینے کے بعد 28 جنوری 2021 کو ممبئی کے بحری ڈاک یارڈ میں سبکدوش کر دیا گیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر بحری علاقے کے فلیگ افسر کمانڈنگ ریئر ایڈمیرل وی شری نواس مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
اسرائیل کے میسرز، رامتا کے تعاون سے 60 ٹن نقل مکانی کی اہلیت اور 25 میٹر طویل یہ کشتی گوا شپ یارڈ لمیٹڈ میں بنائی گئی۔ اسے گوا کے اس وقت کے گورنر لفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب (سبکدوش) کے ذریعہ 05 جون 1999 کو بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔
اس کشتی کو خاص طور سے کم گہرے پانی کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ 45 ناٹ تک کی رفتار کے ساتھ دن / رات کی نگرانی کرنے اور جاسوسی کرنے، تلاش اور بچاؤ، ساحل سمندر تک پہنچنے، سمندری کمانڈوز کو بحفاظت نکالنے اور دراندازوں کے جہازوں کا فوری طور پر پتہ لگانے میں اہل تھی۔
________
ش ح ۔اب ن
U-964
(Release ID: 1693498)
Visitor Counter : 180