وزارت اطلاعات ونشریات
‘ دا ڈومین ’ میں کارنیشن انقلاب سے پہلے اور بعد کے پرتگال کے سماج کی عکاسی کی گئی ہے : ادا کار جوآؤ پیدرو مامیڈ
Posted On:
22 JAN 2021 9:21PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جنوری / ‘ دا ڈومین / اے ہرڈیڈ ’ کو بنانے میں تقریباً 10 سال لگے ۔ اگر چہ اِس میں ایک خاندان کے نظریات کو پیش کیا گیا ہے لیکن یہ کارنیشن انقلاب کے بعد اور پہلے ، جس سے آمریت کا خاتمہ ہوا تھا ، پرتگال کے سماج کی عکاسی کی گئی ہے ۔ یہ فلم ہمارے لئے بہت خاص ہے ۔ یہ فلم ، اُن کچھ خاندانوں کے حقائق کو پیش کرتی ہے ، جو جنوبی پرتگال میں موجود تھے ۔
یہ بات فلم کے ادا کار جو آؤ پیدرو مامیڈ نے 22 جنوری ، 2021 ء کو گوا کے پناجی میں جاری بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ اس فلم کو با ضابطہ طور پر وینس فلم فیسٹیول ، ٹورنٹو بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لئے چنا گیا ہے اور اسے پرتگال کی طرف سے آسکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ اس فلم کا بھارتی پریمیر کل بین الاقوامی کمپٹیشن کے زمرے میں کیا گیا ۔
تیاگو گوڈیس کی ہدایت میں بنی فلم میں ایک خاندان کی کہانی پیش کی گئی ہے ، جس کے پاس یوروپ میں سب سے بڑی جائیداد تھی اور یہ جائیداد پرتگال میں دریائے ٹاگوس کے جنوبی کنارے پر واقع تھی ۔ اس فلم میں 1940 ء کے بعد سے ، کارنیشن انقلاب کے فوراً بعد سے آج تک کی تاریخی ، سیاسی ، اقتصادی اور سماجی زندگی کو پیش کیا گیا ہے ۔ پرتگال کے ممتاز ادا کار البانو جیرونمو نے ، جو آؤ فرنانڈیس کا لیڈ رول ادا کیا ہے ۔
جناب مامیڈ نے کہا کہ ‘‘ یہ فلم 1945 ء سے شروع ہوتی ہے ، انقلاب 1970 ء میں آیا تھا اور یہ فلم 1990 ء کی دہائی تک کی کہانی پیش کرتی ہے ۔ فلم کی لوکیشن زمین جائیداد پر محیط ہے ۔ ’’
جب ، اُن سے گوا میں پرتگال کے سامراجی دورکے بارے میں پوچھا گیا تو جناب مامیڈ نے کہا کہ ‘‘ ہمارے وزیر اعظم کے اجداد گواکے ہیں لیکن میں سامراجی تاریخ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ گوا کے فن تعمیر میں عظیم پرتگال کا بہت اثر ہے ۔ ’’
کارنیشن انقلاب 1974 ء میں لِسبن میں فوجی بغاوت تھی ، جس نے ایسٹاڈو نووو کی حکومت کا خاتمہ کیا اور اس کے نتیجے میں ایک جمہوری پرتگال کا قیام ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 738
(Release ID: 1691565)
Visitor Counter : 228