وزارت اطلاعات ونشریات
ہیلنگ از بیوٹیفل: بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے51ویں ایڈیشن کے انڈین پینورما فلم سیکشن میں دکھائی جانے والی فلم جون کے ڈائریکٹرس
"مدد مانگو ، اپنے قصور سے باز آؤ اور شفایابی کا عمل شروع ہونے دو"
نئی دہلی:20،جنوری، 2021: “ہیلنگ از بیوٹیفل(شفایابی کا عمل خوبصورت ہے۔ اپنی فلم کے ذریعہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اگر آپ کا کوئی حصہ ٹوٹ گیا ہے، اگر آپ کا کوئی حصہ ایسا ہے جس کو شفا یابی کی ضرورت ہے، تو یہ عمل واقع ہوگا۔ کھلے رہیں اور گفتگو کریں”۔ یہ وہ پیغام ہے جسے مراٹھی فلم جون کے ڈائریکٹرس سہرود گوڈبولے اور وہاب کھسٹی نے دیا، جسے گوا میں منعقدہ بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے 51ویں ایڈیشن کے انڈین پینورما فیچر فلم سیکشن میں دکھائی گئی۔ دونوں ڈائریکٹرس آج 20 جنوری 2021 کو فیسٹول کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
بات چیت کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر گوڈبولے نے کہا: "انسان سے انسان کے رابطے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہیں۔ ہماری فلم ان لوگوں کے بارے میں بات کرتی ہے جو دوبارہ گفتگو کرتے ہیں۔ کئی بار ہم نہیں جانتے ہیں کہ کس کے ساتھ بات کرنی ہے، جو ہم محسوس کر رہے ہیں اسے کس طرح مشترک کریں۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں ہم لوگ جزیرے بن چکے ہیں، ہم سبھی کو اپنی زندگی میں کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری کوشش آج کی نسل اور حالات سے متعلق ایک فلم بنانے کی تھی"۔
یہ کہتے ہوئے کہ فلم کی ٹیگ لائن "شفایابی خوبصورت ہے، گوڈبولے نے کہا کہ اس کے بہت سے زاویے ہیں۔ " ہمیں مدد اور تندرستی کے لئے تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر ہم خود ترسی اور تباہی کے ایک زون میں رہتے ہیں۔ اپنے جرم اور اندرونی شیطانوں کو ترک کرنے سے نہ گھبرائیں اور شفایابی کے عمل کو شروع ہونے دیں۔ یہ آپ کو بہتر محسوس کراسکتا ہے، لیکن آپ کو عمل کو واقع ہونے دینا ہے"۔
فلم کے دوسرے ہدایت کار وہاب کھسٹی نے کہا "جون کے ذریعے ہم نے شاذ و نادر ہی چھونے والے موضوع کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم کے ذریعے ہم بہت ساری چیزیں کہنا چاہتے ہیں۔"
جب آئی ایف ایف آئی کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مزید کہا "ہم ایک بڑی اسکرین پر فلم دیکھ کر خوش ہیں۔ خاص کر وبائی مرض کے بعد ہمیں کبھی نہیں معلوم تھا کہ کیا ہوگا۔ یہاں آکر اسے آئی ایف ایف آئی کے سامعین کے ساتھ ایک بڑی اسکرین پر دیکھنا بیحد اہم ہے۔ ہماری فلم کو منتخب کرنے کے لئے آئی ایف ایف آئی کمیٹی کا بہت شکریہ"۔
وبائی مرض کے دوران منعقد ہونے والے فلم فیسٹول میں توانائی ڈالنے کے لئے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے سہرورد گوڈبولے نے کہا "آئی ایف ایف آئی میں یہ توانائی پیدا کرنا واقعی قابل تحسین ہے۔"
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار سدھارتھ مینن نے کہا "ہر سیکنڈ بہت خوشگوار تھا، اور ایک مشکل کردار ادا کرنا مجھے بیحد پسند ہے۔ اسکرپٹ بہت اچھی تھی۔ اسکرپٹ میں کچھ ایسا تھا جس نے مجھے اور ٹیم کے سبھی افراد کو کھینچ لیا اور فوراً ہی چیزیں وہاں سے آگے بڑھ گئیں۔ "
فلم کے تخلیق کار نکھل مہاجن نے انڈسٹری میں معنی خیز فلمیں بنانے کے چیلنج کے بارے میں کہا: "جو ہم کوشش کر رہے ہیں وہ معنی خیز سنیما کو تجارتی طور پر قابل رسائی بنانا ہے۔"
جون کے بارے میں
ہندوستان کے چھوٹے شہر کے حقیقت پسندانہ پس منظر میں جون نے ہندوستانی سنیما میں بہت کم چھوئے جانے والے موضوعات کو پیش کیا ہے۔ اس میں ایک پریشان لڑکے نیل کا چلتا ہوا پورٹریٹ پینٹ کیا گیا ہے ، جسے کسی عمل سے گناہ کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو اس کے پورے وجود کی تعریف کررہا ہے اور ایک پراسرار خاتون نیہا ، جو اس کو شفایاب کرنے کے لئے اس کی زندگی میں داخل ہوتی ہے، بیماری کو شفا بخشتی ہے اور بہت سے طریقوں سے خود کو بھی ٹھیک کرتی ہے۔
ہدایتکار: ویبھو کھستی، سہرود گوڈبولے
پروڈیوسر: بلیو ڈراپ فلمز ، ریڈینٹ پکچر
اسکرین پلے: نکھل مہاجن
ڈوپ: قیس وثیق
مدیر: نکھل مہاجن ، ہریشکیش پیٹوے
کاسٹ: نیہا پنڈسے بیاس ، سدھارتھ مینن ، ریشم شریوردھن ، کرن کرمارکر ، نتن دیویکر ، سوربھ پچوری
ڈائریکٹر ویبھو کھستی کے بارے میں
ویبھو کھستی نے سنتوش سیون ، امیت مسورکر اور نکھل مہاجن جیسے مشہور فلم سازوں کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ہدایتکار کام کیا ہے۔
ڈائریکٹر سہرود گوڈبولے کے بارے میں
سہرود گوڈبولے ایک فلم ایڈیٹر اور فلم ‘ پونے 52 ’، ‘توہیادھرم کونچہ’ اور ‘باجی’ جیسی فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 616
(Release ID: 1690820)
Visitor Counter : 320