نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) نے ٹوکیو اولمپکس کی بہتر تیاری کے لئے کھیلوں کی  ماہر نفسیات سنجنا کرن کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اولمپک کوالیفائڈ شوٹرس منوبھاسکر اور انگد ویر سنگھ باجوا کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 20 JAN 2021 8:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جنوری،  ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) نے ٹوکیو اولمپکس کی بہتر تیاری کے لئے کھیلوں کی  ماہر نفسیات سنجنا کرن کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اولمپک کوالیفائڈ شوٹرس منو بھاسکر اور انگد ویر سنگھ باجوا کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹوکیو اولمپکس اس سال کے آخر میں  شروع ہونے ہیں۔ تجویز کو مشن اولمپک سیل کی میٹنگ میں پچھلے ہفتے منظوری دی گئی تھی۔

 سنجنا کرن  کھیل سائیکلوجی (نفسیات)  اور  کارکردگی  سائیکلوجی کے شعبے میں  سنگا پور  کی  ہائی پرفارمنس ایکسپرٹ ہیں اور  انہوں نے  بڑے کھیل  مقابلوں  اور انٹرنیشنل  مقابلوں کی تیاری میں  چنندہ  ایتھلیٹس اور  چنند کوچز کو  تعاون فراہم کیا ہے۔

اولمپکس کے لئے  اپنی تیاری کے  حصے کے طور پر  کھیلوں کی ماہر نفسیات کے رول کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے منو بھاسکر  نے ، جو  اولمپکس میں  خواتین کی  10  میٹر ایئر پسٹل اور خواتین کی 25 میٹر  پسٹل میں  شرکت کرنے کی  اہل ہیں، کہا کہ  کسی بھی کھیل میں زبردست ذہنی  طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اولمپکس کے لئے  بہتر تیاری کرنے  کے لئے  سنجنا کرن کی  رہنمائی  میرے لئے  مدد گار  ثابت ہوگی۔

ایشین اور  دولت مشترکہ  کھیل کود  مقابلوں میں  تمغہ  حاصل کرنے والی  سُما شیرور نے ، جو  فی الحال انڈین جونیئر رائفل شوٹنگ  ٹیم کی  اعلیٰ کارکردگی  والی  اسپیسلشٹ کوچ ہیں،  شوٹر کے ساتھ  ایک ماہر نفسیات  کام کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ  اسپورٹس اب  زیادہ  پیشہ ورانہ  نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اگر  ہمیں  بہترین  صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے تو کیوں نہ ہم ماہرین کی  خدمات حاصل کریں۔ ہم نے  تجربے سے سیکھا ہے لیکن اب  شوٹرس نے  ماہرین کی  خدمات حاصل کرنا شروع کردی ہے، جس سے انہیں  سیکھنے کا موقع ملے گا۔

سُما شیرور نے مزید کہا کہ  اولمپک جانے والے بیشتر شوٹرس نوجوان ہیں یا  20 سال کی عمر کے ہیں۔ اور  وہ کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے کافی لمبے عرصے تک مقابلے میں  حصہ  نہیں لے سکے ہیں۔ انہیں اب  ماہر نفسیات کی مدد لینے کی زیادہ ضرورت ہے۔

منو بھاسکر اور  انگد ویر سنگھ باجوا  کھیلوں کی  ماہر نفسیات  سنجنا کرن سے  آن لائن سیشن کریں گے اور  ان کی  معلومات  حاصل کرکے  مقابلے میں حصہ لیں گے۔ دونوں شوٹرس کے ساتھ کرن کی  وابستگی  کی کُل لاگت  لگ بھگ 29 لاکھ روپے ہے جو جنوری  2021  سے شروع ہو رہی ہے۔

د ونوں شوٹرس کے لئے اس رقم کی منظوری سے  قبل  ٹارگیٹ اولمپکس اسکیم  نے انگد ویر سنگھ باجوا کے لئے 68 لاکھ 39  ہزار روپے  منظور کئے تھے، جنہوں نے  بین الاقوامی تربیت سے متعلق مردوں کے  اسکیٹ میں  اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ منو بھاسکر کے لئے  ٹاپس نے  ایمینیشن اکیوپمنٹ اور  جیب خرچ کے لئے 21.49  لاکھ روپے منظور کئے تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ح ا- ق ر)

U-640


(Release ID: 1690748) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi