وزارت دفاع

دفاعی تحقیقی اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آرڈی او)نے زمینی خطرات سے نمٹنے کیلئے نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے کے خاکے پر دستخط کئے

Posted On: 20 JAN 2021 7:39PM by PIB Delhi

 

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)نے نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے کے خاکے پر دستخط کئے ہیں۔اس کا مقصد زمینی خطرات سے پائیدار طور پرنمٹنے کیلئے تکنیکی تبادلے کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے ۔مفاہمت نامے پر ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آرڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر ستیش ریڈی اور نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب گری دھر ارامانےآج دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق ڈی آر ڈی اواور نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت زمینی خطرات سے نمٹنے سے متعلق مختلف باہمی طور پر سود مند شعبوں میں تعاون کریں گے۔اس اقدام سے ملک میں قومی شاہراہوں پر تودے گرنے اور دیگر قدرتی آفات سے بچنے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کے دفاعی زمینی اطلاعاتی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی آر ای)مختلف قسم کے نشیب وفراز کے علاقوں کی مشکلات اوربرفانی تودے سے مؤثرطور پر نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اہم ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے کی خاطر کام کررہا ہے۔ہمالیائی خطے میں زمین کھسکنے اور برفانی تودے گرنے کی شدت کم کرنے کے رخ پر نقشہ سازی ،پیشنگوئی اور حالات پر قابو پانے میں ڈی جی آر ای کو جو مہارت حاصل ہے اس سے قومی شاہراہوں بشمول سرنگوں کا ڈیزائن تیار کرنے میں استفادہ کیا جائے گا۔نشیب و فراز سے نمٹنااور نمونے کا راستہ تیار کرناڈی جی آرای کا اہم اثاثہ ہے جو دشوار گزار نشیب و فراز والے علاقوں میں مضبوط روڈ انفرااسٹکچرکی منصوبہ بندی اور تعمیر میں اہم کردار ادا کرےگا۔

نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ملک بھر میں قومی شاہراہوں کی تیاری اور ان کی دیکھ ریکھ کی ذمہ دار ہے۔

یہ طے پایا ہے کہ ملک کی مختلف قومی شاہراہوں پر زمین کھسکنے اور برفانی تودے گرنے کے علاوہ دیگر آفات سماوی کے سبب ہونے والے نقصانات کے ٹھوس ازالے میں ڈی آرڈی او کی مہارت کوکام میں لایا جائےگا۔

اشتراک عمل کیلئے جن شعبوں کی شناخت کی گئی ہیں ان میں برفانی تودے گرنے نازک حالات ،زمینی خطرات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی قومی شاہراہوں بشمول سرنگوں میں زمینی خطرات کم کرنے کے پائدار اقدامات کی تیاری اور خطرات کم کرنے کے اقدامات پر نظر رکھنے کے کام شامل ہیں۔

 

ش  ح ۔ع س۔ م ش

U-NO.636

21-01-2020



(Release ID: 1690704) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Manipuri