کامرس اور صنعت کی وزارتہ
قومی اسٹارٹ اپ کی مشاورتی کونسل کے اراکین کی نام زدگی
Posted On:
19 JAN 2021 6:02PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 جنوری، 2021 :مرکزی حکومت نے قومی اسٹار ٹ اپ کی مشاورتی کونسل میں غیر سرکاری ممبر وں کو بھی نام زد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مختلف حصہ داروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جیسے کامیاب اسٹارٹ اپ کے بانی، ایسے تجربہ کار لوگ جنہوں نے ہندوستان میں کمپنیوں کو کامیاب بنایا ہو ، سرمایہ کاروں کے مفادات کی اسٹارٹ اپ میں نمائندگی کرنے والے اہم لوگ، انکیوبیٹر وںاور ایکسی لیٹر وں کے مفادات کی نمائندگی کرنے والے اہل لوگ، اسٹارٹ اپ کے حصہ داروں کی انجمنوں کے نمائندے اور صنعتی انجمنوں کے نمائندوں کے مفادات کی نمائندگی کرنے والے ۔ نام زد غیر سرکاری اراکین حسب ذیل ہیں:-
- جناب بائجو روندرن ، بائجوژ
- محترمہ شردھا شرما، یور سٹوری
- محترمہ لی ذی چیمپین ، زیسٹ منی
- جناب ابھی راج سنگھ، اربن کمپنی
- جناب کنال بہل ، اسنیپ ڈیل
- جناب دیپک گرگ ، ریویگو سروس
- جناب بھویش اگروال ، اولا کیب
- جناب کرشنا کمار، کروپن
- جناب سنجیو بھیک چاندنی، انفو ایج انڈیا
- جناب شری دھر ویمبو، ذوہو کورپ
- جناب کرش گوپال کرشنن ، ایگزیلر وینچرز
- جناب ڈاکٹر سبا راو پائولوری، اناتھ ٹیکنولوجز
- جناب موہن داس پائی، ایرن کیپیٹل پارٹنرس
- جناب گوپال شری نواسن ، ٹی وی ایس کپیٹل فنڈ س لمیٹڈ
- جناب رمیش بائراپنینی، انڈیا پارٹنرس
- جناب پرشانت پرکاش، ایسیل
- محترمہ وانی کولا، کلاری کیپیٹل
- جناب منوج کوہلی، سوفٹ بینک انڈیا
- جناب راجن آنندن ، سیکویا کیپیٹل انڈیا
- جناب امیتابھ بندو پادھیائے، ایس آئی آئی سی ، آئی آئی ٹی کانپور
- جناب کنال اپادھیائے، سی آئی آئی ای، آئی آئی ایم ، احمد آباد
- محترمہ رینوکا رامناتھ،انڈین پرائیویٹ اکویٹی اینڈ وینٹیور کیپیٹل ایسو سی ایشن
- جناب وینکٹیش شکلا ، دی اینڈس انٹر پرینرس (ٹی آئی ای)
- جناب شرد شرما، اینڈین سافٹ وئر پروڈکٹ انڈسٹری رائونڈ ٹیبل، (آئی سپرٹ)
- محترمہ دیب جانی گھوش ، نیشنل ایسو سی ایشن آف سافٹ وئر اینڈ سروس کمپنیز، (این اے ایس ایس سی او ایم)
- جناب ادے کوٹک ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)
- جناب ونیت اگروال ، ایسوسی اٹیڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف آئی سی سی آئی)
اسٹارٹ اپ مشاورتی کونسل کے غیر سرکاری اراکین کی میعاد 2سال کی ہوگی یا آئندہ احکامات جاری ہونے تک ، ان میں سے جو پہلے واقع ہو جائے ۔ صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے والے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 21 جنوری 2020 کو نوٹیفکیشن نمبر 5(24)/2019-کے ذریعہ قومی اسٹارٹ اپ کی مشاورتی کونسل تشکیل دی تھی۔ یہ کونسل اس لئے قائم کی گئی تاکہ وہ ایک مزبوط معشی نظام قائم کرنے کے لئے ضروری اقدامات سے متعلق حکومت کو مشورے دےتاکہ ملک میں جدت طرازی اور اسٹارٹ اپ کے ذریعہ پائدار اقتصادی فروغ کو مہمیز لگایا جا سکےاور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ کونسل حسب ذیل اقدامات تجویز کریگی۔
- شہریوں بل خصوص طالب علموں میں جدت طرازی کے کلچر کو بڑھاوا دینا۔
- ملک بھر بشمول نیم شہری اور دیہی علاقوں میں معیشت کے تمام شعبوں میں جدت طرازی کو فروغ دینا۔
- انکیو بیشن اور تحقیق و ترقی کے ذریعہ تخلیقی اور اختراعی خیالات کی معاونت کرنا تاکہ پیداواریت اور موثریت کو بہتر بنانے کے لیے انھیں قابل قدر مصنوعات ، پروسیس یا حل میں بدلا جا سکے۔
- ایک ایسا ماحول پیدا کرنا جس میں صنعتوں میں جدت کو اپنایا جائے ۔
- عوامی خدمات کی ترسیل بہتر بنانے کے نظریہ سے عوامی تنظیموں کو اخترائی امتزاج سے کام لینےکی سہولت فراہم کرنا۔
- دانشورانہ املاک حقوق سامنے لانے ، انھیں تحفظ فراہم کرنے اور انھیں کاروبار کار متحمل بنانے کو فروغ دینا۔
- ضابطہ بندیوں اور لاگتوں میں کمی لاکر کاروبار شروع کرنے ، چلانے، انھیں ترقی دینے اور برقرار رکھنے کو آسان بنانا۔
- اسٹارٹ اپ کے لیے سرمائے تک رسائی کو آسان بنانے کے عمل کو آگے بڑھانا۔
- اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کے لیے خانگی سرمایہ لگانے کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- ہندوستانی اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کے لیے عالمی سرمائے کا نظم کرنا۔
- اسٹارٹ اپ کو اس کے اصل فروغ کنند گان کے تحت رکھنا۔
- ہندوستانی اسٹارٹ اپ کے لیے عالمی منڈیوں کی رسائی فراہم کرنا۔
*************
شح-ع س- ج د
U. No.580
(Release ID: 1690272)
Visitor Counter : 198