وزارت سیاحت

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کی جنرل باڈی کی میٹنگ کی صدارت کی


اداروں کو نئی قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق اسٹارٹ اَپس کو ترجیح دیتے ہوئےنصاب پر نظر ثانی کرنی چاہئے:وزیر سیاحت

Posted On: 18 JAN 2021 9:13PM by PIB Delhi

وزیر سیاحت اور ثقافت (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ کیٹرنگ ٹیکلنالوجی کی جنرل باڈی کی میٹنگ کی صدارت کی۔اس ادارے کو حکومت ہند نے ایک سوسائٹی کے طورپر قائم کیا ہے، جس کا مقصد مشترکہ نصاب ، مشترکہ داخلے کا نظام ، مشترکہ امتحان اور ڈگری ، ڈپلومہ اور دیگر ڈسٹنکشن فراہم کرکے بھارت میں مہمان نوازی کی تعلیم کی منظم ترقی اور فروغ دینا ہے۔سیاحت کے وزیر سوسائٹی کے صدر ہیں، جن کی صدارت میں سوسائٹی کی میٹنگیں ہوتی ہیں۔اس وقت این سی ایچ ایم سی ٹی کے تحت 88ادارے چل رہے ہیں۔21سینٹرل آئی ایچ ایم ایس؛ 26ریاستی آئی ایچ ایم ایس؛1 پی ایس یو آئی ایچ ایم؛26پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ اور 14 ایف سی آئیز ہیں۔

وزیر موصوف نے اپنے افتتاحی خطبے میں واضح کیا کہ کونسل اور اداروں کو نئی قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق نصاب پر نظر ثانی کرنی چاہئے، جس میں اسٹارٹ اَپس کو ترجیح دی گئی ہو، جس کے لئے اگر ضرورت پڑے تو ٹاسک فورس تشکیل دی جاسکتی ہے۔انہوں نے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ کم سے کم سال میں ایک بار سوسائٹی کی  میٹنگ کریں۔ دیگر معاملوں کے علاوہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کونسل اور اداروں کو نئی  قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق نصاب پر نظر ثانی کرنی چاہئے، جس میں اسٹارٹ اَپس کو ترجیح دی گئی ہو، جس کے لئے بھوبنیشور اور گاندھی نگر جیسے اداروں کے ذریعے اختیار کئے گئے ماڈل کو اپنایاجاسکتا ہے، تاکہ خوراک جمع کرنے والوں کے اشتراک سے ‘آتم نر بھر بھارت’بنایا جاسکے اور ضرورت پڑے تو ٹاسک فورس تشکیل دی جاسکتی ہے۔

جنرل باڈی کی میٹنگ دو دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد منعقد کی گئی۔میٹنگ کا اہتمام دو مرحلوں میں ورچوئل طریقے سے کیا گیا، کیونکہ بڑی تعداد میں ممبران موجود تھے۔پہلے سیشن میں اداروں کے سبھی پرنسپلز نے جنرل باڈی میٹنگ میں شرکت کی۔دوسرے سیشن میں پرنسپل سیکریٹری؍ریاستی حکومتوں کے سیاحت کے سیکریٹری ، ریاستوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔مجموعی طورپر این سی ایچ ایم سی ٹی کے جنرل باڈی کے 99ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

کونسل کے ذریعے ابھی تک کی حصولیابیوں کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن ممبران کے سامنے پیش کیا گیا، اس کے بعد سوسائٹی کے ممبران کو عام معاملات پر بات چیت کرنے کا موقع دیا گیا۔

میٹنگ کے دوران سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی طرف سے اہم اور نتیجہ خیز تجاویز پیش کی گئیں۔ مباحثے کے دوران اہم تجاویز میں نئی‘‘قومی تعلیمی پالیسی’’ کے مطابق نصاب پر نظر ثانی پر زور دیا گیا۔طریقہ کار پر کام کرنے کےلئے ایک ٹاسک فورس کا قیام ، اسٹارٹ اِپ کو فروغ دینے کے لئے انکیو بیشن سینٹر قائم کرنا ، کورونا کے تمام رہنما خطوط کو اپناتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر ویکسی نیشن کے امکانات تلاش کرکے اداروں میں پریکٹکل کلاسز شروع کرنا ہے۔ادارے آئیکونک مقامات ، لائبریریز ، تاریخی عمارتوں کی شناخت کے امکانات تلاش کرسکتے ہیں، تاکہ ان مقامات پر کیٹرنگ اسٹیبلش منٹ اسٹارٹ اَپ کے طورپر چل سکیں، جن میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء شامل ہوسکیں۔ہمارا نصاب بین الاقوامی معیار کا ہونا چاہئے، تاکہ طلباء کی ملازمت کے لئے کوئی حد نہ ہوں۔بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے والے طلباء کے لئے زبان کی رکاوٹوں پر قابو پانے کی غرض سے ادارہ مختلف زبانوں میں مختصر پروگرام شروع کرنے کا امکان تلاش کرسکتا ہے۔آئی ایچ ایم  کو حکومت کے ذریعے شروع کئے گئے‘ووکل فار لوکل’کی پہل کے خواب کو صحیح معنوں میں پورا کرنا چاہئے۔کونسل کو جلد ہی ڈگری فراہم کرنے والے ادارے کے طورپر ترقی دی جائے گی، تاکہ مذکورہ بالا سبھی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

 

*************

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

 (U: 526)



(Release ID: 1689904) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi