وزارت اطلاعات ونشریات

گوا میں بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلمی فیسٹول میں اہم بھارتی پینورما زمرے کا افتتاح کیا گیا


افتتاحی فلم کے طور پر‘‘ سانڈ کی آنکھ’’ فلم کی نمائش کی گئی

غیر فیچر فلم زمرے کا افتتاح ، گجراتی فلم ‘‘پانچیکا’’ کی نمائش سے کیا گیا

Posted On: 17 JAN 2021 6:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 /جنوری- 1202  ۔   

 بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے اہم  انڈین پینورما زمرے کا افتتاح، گوا میں آج، جیوری کے  ارکان اور غیر فیچر وا فیچر فلموں کے ڈائریکٹرس کی موجودگی میں کیا گیا۔

 فیچر اور غیر فیچر دونوں طرح کے اداکاروں اور عملے کے ساتھ جیوری کا، فیسٹول میں شرکت پرخیر مقدم کیا گیا۔

2.jpg

 افتتاحی  غیر فیچر فلم پانچیکا  کے ڈائریکٹر انکت کوٹھاری نے اپنی فلم کا، دوستی کی ا یک کہانی کے طور پر تعارف کرایا۔ یہ کہانی گجرات کے علاقے رن آف کچھ کی نمک کی پہاڑیوں میں سات سال کی دو بچیوں اور انہوں نے اپنی دوستی کے لئے کس طرح ذات پات کی  لعنت کا مقابلہ کیا، اس کے بارے میں ہیں۔

3.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے افتتاحی فیچر فلم‘‘ سانڈ کی آنکھ’’ کے ڈائریکٹر تشار ہیرا نندانی نے کہا کہ یہ کہانی اترپردیش کے ایک گاؤں کی دو دادیوں چندرو اور پرکاشی تومر کی ہے جو اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مقامی شوٹنگ رینج میں  شامل ہوئیں اور ایک تیز نشانے باز کے طور پر ان میں سے ہر ایک نے 352 تمغے جیتے۔ پہلی بار کے ہدایت کار نے فلم کے پروڈیوسر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسے ایسا کامیاب بنایا۔

 بھارت کے 51 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے اہم انڈین پینورما زمرے کے لئے کل 23 فیچر اور 20 غیر فیچر فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔

 گوا میں  9 دن کے فلم فیسٹول کے دوران منتخبہ فلموں کو سبھی رجسٹرڈ مندوبین اور منتخب فلموں کے نمائندوں کے لئے 16 سے 24 جنوری 2021 تک  بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔

انڈین پینورما، ملک کی بہترین فلموں کی نمائندگی کرتا ہے یہ زمرہ مقامی اور با صلاحیت فلم سازوں کو فروغ دینے کے لئے ایک عمدہ پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

******

 

ش  ح ۔ا  س۔ ر ض

U-NO.511



(Release ID: 1689671) Visitor Counter : 220


Read this release in: English