وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے کا 51واں ایڈیشن پہلی مرتبہ ہائیبرڈ طریقے پر شروع ہونے والا ہے: افتتاحی تقریب کل ہوگی


توجہ والے ملک بنگلہ دیش کا وفد موجود رہے گا

پندرہ معروف فلمیں گولڈ پیکوک ایوارڈ کے لیے مقابلہ کریں گی

Posted On: 15 JAN 2021 5:14PM by PIB Delhi

پنجی 15 جنوری ، 2021،       بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کا 51واں ایڈیشن کل (16 جنوری 2021 کو)،گوا کے سنہری ساحلوں پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہونے والا ہے، جس کی افتتاحی تقریب گوا کے شہر پنجی میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اندور اسٹیڈیم میں ہوگی۔ وبائی بیماری کی وجہ سے پہلی مرتبہ آئی ایف ایف آئی ہائیبرڈ طریقے سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس طرح میلے کے وفدوں کے پاس یہ متبادل ہوگا کہ وہ فلموں اور دیگر مقابلوں میں ورچوئل طور پر اپنے گھروں میں آرام کے ساتھ بیٹھ شرکت کریں۔ ایشیا کے سب سے پرانے اور بھارت کے سب سے بڑے میلے میں اس سال پوری دنیا سے 224 فلمیں آئیں گی۔اٹلی کے حرکی تصویری کیمرہ کار (سنیمیٹو گرافر) جناب وٹوریو اسٹورارو کو افتتاحی تقریب میں مایہ ناز لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

اس تقریب میں اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر اور گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹرپرمود ساونت بھی موجود رہیں گے۔

اس میلے میں معروف فلم ڈائرکٹر صاحبان پابلو سیزر (ارجنٹینا)، پرسنّا وتھانجے (سری لنکا)، ابوبکرشاکی (آسٹریا)، پریا درشن (بھارت) اور روبیت حسین (بنگلہ دیش) حصہ لیں گے جو میلے کے جیوری  کے ممبر بھی ہیں۔

بنگلہ دیش کو اس سال کے توجہ کے ملک کی حیثیت حاصل ہے جس کا ایک وفد افتتاحی تقریب میں موجود رہے گا۔ توجہ کے ملک کا ایک خصوصی سیکشن ہوتا ہے جس کے ذریعے سنیما کی مہارت اور اس کے رول کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

این ایف ڈی سی فلم بازارکی شروعات  کا ورچوئل  افتتاح بھی اس موقع پر کیا جائے گا۔

ہر سال اور موجودہ سال میں گوا کی ریاست میں منعقد ہونے والے اس میلے کا مقصد دنیا کے سنیما کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ فلمی مہارت کو پیش کرسکے۔ اس میلے کا  انعقاد مشترکہ طور پر اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول اور گوا کی ریاستی حکومت نے کیا ہے۔

اکیاون ویں بھارتی بین الاقوامی فلمی میلے کے بھارتی پنورما سیکشن میں 23 فیچر اور 20 نان فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔  گوا کی فلمیں گوا کے ایک خاص سیکشن کے تحت دکھائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 15 معروف فلموں کا مقابلہ گولڈن پیکاک ایوارڈ کے لیے ہوگا۔

یہ تقریب، شام 3 بجے شروع ہوگی اور اسے ڈی ڈی انڈیا اور ڈی ڈی نیشنل کے چینلوں پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پی آئی بی کے یو ٹیوب چینلyoutube.com/pibindia. پر بھی براہ راست فراہم ہوگی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

UNO 450



(Release ID: 1689214) Visitor Counter : 150


Read this release in: Hindi , Marathi , English